Author: Web Desk

کراچی: آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے ببون میں چار روز قبل حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون بھی وفات پا گئیں، جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد چار ہو گئی، تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق، وادی نیلم کے سیاحتی مقام ببون کے نگدر کارکہ روڈ پر 9 ستمبر کو کراچی کے سیاحوں کی گاڑی کو ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں گاڑی کھائی میں جاگری۔ اس حادثے میں فوری طور پر صارم صدیقی (باپ)، عیشہ (بیٹی)، اور ابراہیم (بیٹا) ہلاک ہوگئے تھے،…

Read More

سوئٹزرلینڈ: سابقہ مس سوئٹزرلینڈ کرسٹینا جوکسیمووچ کے سفاک شوہر نے اُن کا بہیمانہ قتل کرکے لاش کو بلینڈر میں ڈال کر پِس ڈالا۔رواں سال فروری میں 38 سالہ سابقہ ماڈل اور مس سوئٹززلینڈ کرسٹینا جوکسیمووچ اپنے گھر کے لانڈری روم میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔پولیس کے مطابق لانڈری روم میں کرسٹینا جوکسیمووچ کی لاش ٹکڑوں میں موجود تھی، تحقیقات کے دوران پولیس نے معلوم کیا کہ ماڈل کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس نے اس ہولناک واقعے کی مزید تحقیقات کرتے ہوئے ماڈل کے 41 سالہ شوہر تھامس کو گرفتار…

Read More

اسلام آباد۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ  نے کہا کہ  پی ٹی آئی نے ہمیشہ صحافیوں کو نشانہ بنایا، ان پر حملے کئے، ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہمات چلائی، پی ٹی آئی دور میں اختلاف رائے کرنا، اپنے نظریات رکھنا، کسی جماعت کے نظریئے سے اختلاف کرنا جرم بن چکا تھا، تحریک انتشار نے ہمیشہ صحافیوں کے خلاف غلط زبان کا استعمال کیا، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر سب سے پہلے صحافیوں کو ہدف بنایا، تحریک انصاف نے اپنے لوگوں کو انکریج کیا کہ جو ان کے حق میں بات نہ کرے، ان پر الزامات لگا دیں،…

Read More

اسلام آباد: حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے اور سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کل کوئی اہم قانون سازی متوقع ہو سکتی ہے۔ حکومت اہم قانون سازی کے موڈ میں نظر آ رہی ہے، جس کی وجہ سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے رواں اجلاس میں متعدد بل پیش کیے جا رہے ہیں، جن میں سب سے اہم اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کا بل ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور وفاقی اداروں میں ہفتے کو معمول کے مطابق چھٹی ہوتی ہے، لیکن اس دفعہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے…

Read More

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اپنے ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ سے متنازع اور دھمکی آمیز پوسٹ کے معاملے میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ ایف آئی اے نے عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے حالیہ دھمکی آمیز پوسٹ کے تناظر میں تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی، جہاں بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات کرنے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق، سائبر کرائم ونگ کی…

Read More

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اعلان کیا ہے کہ قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کردہ امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا اور پاک فوج خیبرپختونخوا پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ضلع اورکزئی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وادی تیراہ اور اس کے گرد و نواح میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں شامل فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کے عزم…

Read More

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کوریج کرنے والے بیٹ رپورٹرز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے صحافیوں کے خلاف دیے گئے بیان کے ردعمل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔ اسلام آباد میں خیبرپختونخوا (کے پی) ہاؤس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، سلمان اکرم راجا، اور رؤف حسن پریس کانفرنس کر رہے تھے، مگر صحافیوں نے اس کی کوریج سے انکار کر دیا۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ ان کے رپورٹرز کی تصاویر لگا کر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ…

Read More

اسلام آباد: حکومتی ذرائع کے مطابق عدالتی نظام اور انصاف میں اصلاحات کے لیے 22 ترامیم پر مشتمل پیکج کو اتوار کے روز پارلیمنٹ سے منظور کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس نے کسی بھی حکومتی رکن کو کل کے اجلاس میں شرکت کے بارے میں کوئی پیغام نہیں بھیجا، جس کی بنیاد پر یہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس خفیہ آئینی پیکج کو اتوار کے روز ہی منظور کرایا جائے گا۔ مزید برآں، اتحادیوں کو صرف قانون سازی کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے، لیکن تفصیلات فراہم نہیں…

Read More

پشاور: لکی مروت میں قومی جرگہ کے رہنماؤں کی کوششوں سے پولیس اور فوج کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور ایک معاہدہ طے پاگیا۔ اس کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا اور سڑکیں کھول دی گئیں، جبکہ فوج چھ دن کے اندر لکی مروت سے اپنے اہلکار واپس بلا لے گی۔ ، معاہدے کے تحت فوج کو لکی مروت سے نکلنے کے لیے 6 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ اگر فوج 6 دن میں ضلع سے نہیں نکلتی تو پولیس دوبارہ احتجاج کرے گی۔ ذرائع کے مطابق، فوج کو ضلع سے نکالنے کی ذمے داری آر پی او…

Read More