Author: Web Desk

دنیا کا سب سے قدیم نقشہ سمجھے جانے والے 3 ہزار سال پرانے تختے کے معمہ کا حل بالآخر سامنے آ گیا ہے۔ یہ قدیم نقشہ، جو بابل کے لوگوں کی اس وقت کی معلوم دنیا کے بارے میں تصورات کو ظاہر کرتا ہے، صدیوں کے بعد سمجھا گیا ہے۔ چھٹی صدی قبل مسیح کا یہ نقشہ، جسے ایماگو منڈی کے نام سے جانا جاتا ہے، میسوپوٹیمیا (موجودہ عراق) کا فضائی نظارہ پیش کرتا ہے اور محققین کے لیے ایک معمہ رہا ہے۔ کیونیفارم تختی مشرق وسطی میں دریافت ہوئی تھی اور برٹش میوزیم نے اسے 1882 میں حاصل کیا…

Read More

ایک نئی تحقیق کے مطابق، ایک جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹیکنالوجی، جو “ملٹن” کے نام سے معروف ہے، ہزاروں بیماریوں کی تشخیص علامات ظاہر ہونے سے کافی عرصہ قبل کر سکتی ہے۔ ملٹن ایک کمپیوٹر الگورڈم ہے جو مریضوں کے معائنے کے نتائج کا تجزیہ کرتا ہے، ڈیٹا میں موجود پیٹرن کو پہچانتا ہے، اور برسوں بعد ہونے والی بیماریوں کی پیش گوئی کرتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا مقصد بیماری کی تشخیص اور علاج کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔ دوا ساز کمپنی ایسٹرازینیکا، جو اس AI ٹیکنالوجی کو تیار کر رہی ہے، کا کہنا ہے کہ ملٹن کی مدد…

Read More

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی مقبولیت بڑھانے کے لیے ایک جامع مالیاتی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ شہباز شریف کی زیر صدارت الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم کو مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے جامع مالیاتی ماڈل پیش کرنے کی ہدایت دی اور اس بات پر زور دیا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیاں پیٹرول اور ڈیزل…

Read More

آسٹن: امریکی شہر آسٹن میں ایک نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا گیا ہے، جہاں 468 کلو سے زیادہ گوشت، پنیر اور دیگر غذائی اشیاء کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا شرکیوٹری بورڈ سجایا گیا۔ یہ ریکارڈ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن کی سینٹرل مارکیٹ کے 30ویں یوم تاسیس کے موقع پر قائم کیا گیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ فلوریڈا کی اسنیک ڈیلیوری سروس بورڈیری کے پاس تھا، جنہوں نے تقریباً 349 کلو غذائی اشیاء سے شرکیوٹری بورڈ سجایا تھا۔ سینٹرل مارکیٹ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ آستین میں نارتھ لامر کی اصل سینٹرل…

Read More

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، اعظم سواتی اور دیگر ملزمان عدالت میں موجود تھے۔ سماعت کے دوران جج ارشد جاوید نے کہا کہ تمام ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر مشترکہ سماعت کی جائے گی۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر ان کیسز میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے تو اس کا سربراہ عدالت میں کیوں…

Read More

لاہور: پاکستانی میوزک انڈسٹری کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر اپنی تازہ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں انہوں نے سرخ رنگ کی اوور شرٹ، سفید ٹاپ اور جینز پہنی ہوئی ہے۔ تاہم، صارفین نے آئمہ بیگ کے نئے انداز کو پسند نہیں کیا اور ان کا موازنہ بھارت کی متنازعہ فیشن ماڈل و اداکارہ عرفی جاوید سے کر ڈالا، جنہیں ہمیشہ اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ آئمہ بیگ مختصر لباس میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے وائرل ہونے کی کوشش کرتی ہیں۔ ایک…

Read More

اسلام آباد۔اے این ایف کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی منعقد کردہ کانفرنس میں پنجاب کی سطح پر تمام متعلقہ اداروں نے بھرپور شرکت کی ،کانفرنس کا بنیادی مقصد تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کرنا تھا، اس مقصد کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک کو فروغ دینا ازحد ضروری ہے تاکہ وہ نشے کے استعمال کی روک تھام کے حوالے سے موٹر حکمت عملی اپنا سکیں اور مل کر جامع عملی اقدامات کر سکیں۔ اے این…

Read More

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر متنازع پوسٹ کرنے پر عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف ’ایکس‘ اکاؤنٹ کے ذریعے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں ایف آئی اے نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ نمبر 1138/24 آج درج کیا گیا، سائبر کرائم کی 4 رکنی ٹیم آج شام 7 بج کر 45 منٹ پر اڈیالہ جیل پوچھ…

Read More

کراچی: ادارہ قومی بچت نے اپنی مختلف بچت اسکیموں پر منافع کی شرحوں میں 0.03 فیصد سے لے کر 1.22 فیصد تک کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 1.22 فیصد کی کمی کے بعد 16.36 فیصد مقرر کی گئی ہے، جبکہ سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 1 فیصد کم ہو کر 18 فیصد ہو گئی ہے۔ اسی طرح، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 0.68 فیصد کی کمی کے بعد 17.2 فیصد کر دی گئی ہے، جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس اور اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس پر…

Read More

اسلام آباد ۔ اسلام آباد پولیس نے لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے تینوں ملزمان گرفتارکرلیا ہے ۔واقعہ 4 ستمبر کو تھانہ شالیمار کے علاقہ ایف ٹین میں پیش آیا تھا۔گرفتار ملزمان میں ملزمہ شمائلہ، ساجد محمود اور سردار ولی شامل ہیں۔ملزمان علیشہ نامی لڑکی پر تیزاب پھینک کر وقوعہ کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وقوعہ کا نوٹس لے کر سپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی تھی۔پولیس ٹیم نے ملزمان کو جدید تکنیکی و انسانی ذرائع سے ٹریس کیا۔ملزمہ شمائلہ نے متاثرہ لڑکی علیشہ کو ذاتی رنجش پر ساتھیوں کی مدد سے تیزاب کا…

Read More