اسلام آباد (شاہد میتلا) گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا میں افواہیں زیرگردش تھیں کہ آئی ایس آئی کے ڈی جی سی میجر جنرل فیصل نصیر شدید علیل ہیں اور اپنے علاج کے لئے بیرون ملک جاسکتے ہیں۔اس کے ساتھ یہ بھی دعوی سامنے آیا تھا کہ ان کو کوئی پراسرار بیماری لاحق ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ان کی نئی پوسٹنگ بھی التواء کا شکار ہے۔بلوم پاکستان اردو کی تحقیقاتی ٹیم نے متعدد عسکری و سویلین ذرائع سے رابطہ کیا جس پر انھوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میجر جنرل فیصل نصیر بالکل تندرست و توانا ہیں۔ان کی بیماری کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد اور منظم پروپیگنڈا کا حصہ ہیں۔وہ کسی بھی قسم کی بیماری کا شکار ہیں اور نہ ہی مستقبل قریب میں بیرون ملک جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کاکہنا تھا کہ فوج میں تعیناتیاں آرمی چیف کااختیار ہوتا ہے۔آرمی چیف جب تک مناسب سمجھتے ہیں فوجی افسر کو کسی بھی محکمے میں رکھ سکتے ہیں لہذا ان کی پوسٹنگ کے حوالے سے بھی گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا افواہوں کی وجہ سےصحافیوں اوردوست احباب نے متعدد عسکری اور دیگر قریبی ذرائع کو سیکڑوں کالز کیں۔