پشاور: لکی مروت میں قومی جرگہ کے رہنماؤں کی کوششوں سے پولیس اور فوج کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور ایک معاہدہ طے پاگیا۔ اس کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا اور سڑکیں کھول دی گئیں، جبکہ فوج چھ دن کے اندر لکی مروت سے اپنے اہلکار واپس بلا لے گی۔
، معاہدے کے تحت فوج کو لکی مروت سے نکلنے کے لیے 6 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ اگر فوج 6 دن میں ضلع سے نہیں نکلتی تو پولیس دوبارہ احتجاج کرے گی۔
ذرائع کے مطابق، فوج کو ضلع سے نکالنے کی ذمے داری آر پی او بنوں عمران شاہد نے سنبھال لی ہے۔
معاہدے کے مطابق، پولیس کو بکتر بند گاڑیاں فراہم کی جائیں گی اور دھرنے میں شامل پولیس اور عوام کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ فوج پولیس کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرے گی۔