Author: Web Desk

اسلام آباد۔فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب کو ’بڑے پیمانے پر شفاف‘ قرار دے دیا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 میں 13 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار مخدوم طاہر رشید الدین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حسان مصطفیٰ کو شکست دی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق، پیپلز پارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین نے ایک لاکھ سولہ ہزار چار سو انتیس ووٹ حاصل کیے، جبکہ پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ نے…

Read More

اسلام آباد۔ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے ایک دلچسپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دی۔ بھارت کی جانب سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے، جبکہ پاکستان کی طرف سے احمد ندیم نے ایک گول بنایا۔ آج ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔ بھارت نے اب تک پانچ میچز جیت کر ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، جبکہ پاکستان کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے پانچ میچز کھیل کر 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن…

Read More

اسلام آبا د۔ حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان دیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل پر کوئی اعتراض نہیں ہے،یہ بیان اٹارنی جنرل آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا گیا،اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت کے پاس کوئی وجہ نہیں کہ وہ ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل کیساتھ نہ کھڑی ہو۔بعد ازاں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاجس میں کہاگیا ہے کہ اٹارنی جنرل کے مطابق حکومت بھی الگ سے ڈاکٹر عافیہ…

Read More

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ جسٹس سمن رفعت امتیاز نے شیر افضل مروت کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا، جس میں ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔ ان نوٹسز میں فریقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ شیر افضل مروت کی درخواست پر جواب جمع کرائیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم نامے میں شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب…

Read More

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بیان دیا ہے کہ آئینی ترامیم کے بل کو پیش کرنا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہوگا، کیونکہ رات کے اندھیرے میں قانون سازی کرنا مناسب نہیں ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پر ہمیشہ یہی تنقید رہی ہے کہ وہ رات کی تاریکی میں قانون سازی کرتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ یہ موقف اپنایا ہے کہ قانون سازی کے لیے صحیح طریقہ کار پر عمل کیا جانا چاہیے، آئین میں واضح ہے کہ قانون سازی کس طرح کی جائے…

Read More

راولپنڈی۔وفاقی پولیس اہلکار کو افسر کی شاہی سواری کی تلاشی لینا مہنگا پڑ گیا ،پولیس اہلکار نے راولپنڈی میں تعینات ایس پی راول فیصل سلیم کی گاڑی کو روکا تھا ،گاڑی روکنے پر فیصل سلیم نے وفاقی پولیس اہلکار کے ساتھ ہاتھاپائی بھی کی ،ایس پی راول فیصل سلیم نے پولیس اہلکار کا موبائل فون چھینے کی بھی کوشش کی ،پولیس اہلکار نے پولیس افسر کی گاڑی گلبرگ گرین کے پاس روکی تھی پولیس افسر نے اہلکار کو مبینہ طور گالم گلوج کی اور تھپڑ بھی رسید کیا ،وفاقی پولیس اہلکار نے معاملے پرسینئر افسران کو بھی آگاہ کر دیا۔

Read More

اسلام آباد ۔نیشنل یوتھ کونسل میں نو جوانوں کی سلیکشن کے لئے انٹرویو پینل کا اعلان کر دیا گیا۔وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پینل تمام شارٹ لسڈڈنوجوانوں کو انٹرویو کر ے گا،پینل میں شامل تمام افراد نوجوانوں کے امور کے حوالے سے تجربہ رکھتے ہیں،نیشنل یوتھ کونسل کی سلیکشن میں شفافیت اور میرٹ کا اصول اپنایا جائے گا،جلد ہی نیشنل یوتھ کونسل کے تحت نوجوان سلیکٹ ہو کر پالیسی میکنگ میں نوجوانوں کی نمائندگی کریں گے،نیشنل یوتھ کونسل میں شامل نوجوان عالمی سطح پر بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Read More

اسلام آباد۔تحریک انصاف نے ممکنہ آئینی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ،تحریک انصاف کی میڈیا سٹرٹیجی کمیٹی کا اجلاس رﺅف حسن کی صدارت میں ہوا جس میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر سینئر رہنماﺅں نے شرکت کی ،اجلاس میں میڈیا نمائندوں کی جانب سے بائیکاٹ ختم کرنے پر الیکٹرانک میڈیا اور کرنٹ افئیر پروگرامز کے بائیکاٹ کا ایجنڈا موخر کر دیا گیا جبکہ سوشل میڈیا کو مزید ایکٹیو کرنے کی حکمت عملی طے کی گئی ،بعد ازاں سلمان اکرم راجہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف ممکنہ آئینی ترمیم…

Read More

کراچی ۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بل کی منظوری کے لیے ہمارے پاس ضروری نمبرز پورے ہونا ضروری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گیلانی نے وضاحت کی کہ بل میں اصلاحات پر بات ہو رہی ہے اور جب ہمارے پاس مطلوبہ نمبرز مکمل ہوں گے، تب ہی یہ بل منظور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کیسز بے بنیاد ہیں اور ان کا کوئی جواز نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ میرے پرانے تعلقات ہیں جن کی میں قدر کرتا ہوں۔ گیلانی نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے مجھ پر کیس بنایا،…

Read More

اسلام آباد: ایف آئی اے نے بینک کا نمائندہ بن کر شہریوں سے مالیاتی فراڈ کرنے والے گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ایک بڑی کارروائی کے دوران آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث ایک منظم گروہ کے تین افراد کو گرفتار کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر سائبر کرائمز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت یہ کارروائی عمل میں لائی گئی، جس میں ملزمان کو جھنگ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدگان میں محمد عدنان، شہباز اختر اور محمد عرفان…

Read More