- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
لاہور: عید الفطر کے موقع پر پنجاب میں عارضی طور پر نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق، یہ فیصلہ انسانی زندگی کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کو اس حوالے سے ایک مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندی پنجاب بھر میں نافذ ہو گی۔ عید کے ایام میں تفریحی پارکوں میں لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے، جن میں بچے اور بالغ افراد بھی شامل ہوں گے جو مختلف تفریحی…
کراچی: شہر قائد میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔آئی جی ٹریفک پولیس کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا تاکہ سڑکوں پر حادثات کی تعداد کم ہو سکے۔نئے قوانین کے تحت ٹرانسپورٹرز، موٹر سائیکل سواروں اور چنگچی رکشوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سڑکوں پر پانی گرانے…
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایک اور غیر معمولی ریکارڈ قائم کر لیا۔نیپیئر میں کھیلے جا رہے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو پاکستانی ٹیم کے لیے ایک ناخوشگوار تجربہ ثابت ہوا۔سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستانی باؤلنگ لائن کو مشکلات کا سامنا رہا، جس کے دوران وائیڈز اور لیگ بائی کی صورت میں ٹیم نے 43 اضافی رنز دیے۔پاکستانی باؤلرز نے اس میچ میں 21 وائیڈز، 13 لیگ بائی، 2 نو بالز اور 7 بائی کے رنز…
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل بنگلادیش کی مردوں کی ٹیم کے بالنگ کوچ کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) موجودہ بالنگ کوچ انڈری ایڈمز کی کارکردگی سے خوش نہیں ہے، حالانکہ ان کا معاہدہ فروری 2026 تک ہے۔بولنگ ٹیم کی کوچنگ کے لیے عمر گل کے علاوہ سابق کرکٹر شان ٹیٹ کا نام بھی زیر غور ہے، اور انہیں بھی اس عہدے کے لیے پسندیدہ سمجھا جا رہا ہے۔اس سے قبل عمر گل پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کے فرائض بھی…
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سے قبل پشاور میں 8 اپریل کو ہونے والا نمائشی میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے پہلے پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کرانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کے ساتھ تمام انتظامات بھی طے پا گئے تھے۔تاہم، گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ اور پشاور زلمی کے نمائندوں نے اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق، اسٹیڈیم میں کیچنگ کے لیے ضروری سہولتوں کو ناکافی پایا گیا،…
بھارتی کرکٹ ٹیم سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر محمد سراج نے روہت شرما کو شاندار طریقے سے پویلین کی راہ دکھا دی۔انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گجرات ٹائٹنز کے فاسٹ بولر محمد سراج نے ممبئی انڈینز کے اوپنر روہت شرما کو پہلے اوور کی چوتھی گیند پر بولڈ کر دیا۔ممبئی انڈینز کو 197 رنز کا ہدف درپیش تھا، اور روہت شرما اس ہدف کا تعاقب کرنے کے لئے اننگز کے آغاز میں ہی میدان میں اُترے تھے، لیکن محمد سراج نے انہیں جلدی پویلین واپس بھیج دیا۔یاد رہے کہ…
کابل: افغانستان میں حکومتی جماعت طالبان نے اس سال کے آغاز میں قید ہونے والی ایک خاتون کو آزاد کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق، افغانستان کے لیے امریکا کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ طالبان نے حال ہی میں امریکی شہری فائی ہال کو رہا کر دیا ہے، جو گزشتہ ماہ افغانستان میں قید ہوئی تھیں۔زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ فائی ہال کو طالبان نے ابھی حال ہی میں آزاد کیا ہے اور وہ اس وقت کابل میں ہمارے قطری دوستوں کی نگرانی میں ہیں، جہاں سے وہ جلد اپنے وطن واپس…
مشہور جنوبی بھارتی اداکارہ ورلکشمی سرتکمار نے بچپن میں جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔تامل اور تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ ورلکشمی سرتکمار نے حالیہ دنوں میں ایک شو کے دوران بتایا کہ انہیں بچپن میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس شو میں ایک امیدوار نے اپنے خاندان کے افراد کی جانب سے ہراسانی کا ذکر کیا جس پر ورلکشمی جذباتی ہوگئیں اور اپنی ذاتی کہانی شیئر کی۔ورلکشمی نے کہا، “میں بھی آپ کی طرح ہوں۔ جب میرے والدین کام پر جاتے تھے تو میں دوسروں کی نگرانی میں ہوتی تھی۔ اسی دوران پانچ…
رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے نو ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو 725 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال درپیش ہے۔حالیہ عرصے میں ایف بی آر کی جانب سے وصول ہونے والی آمدنی میں کمی کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے، اور آئی ایم ایف کی مشاورت سے ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں 636 ارب روپے کی کمی کے باوجود بھی شارٹ فال میں کمی واقع نہیں ہو رہی۔ذرائع کے مطابق، مارچ 2025 میں ایف بی آر کو ایک سو ارب روپے سے زائد کا ریونیو شارٹ فال سامنے آیا ہے۔…
اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کی کمی کو قوم کے ساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں سستی کرنے کا اپنے وعدے کو پورا کریں۔آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکریٹری اور کنوینئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف…