اسلام آباد۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ صحافیوں کو نشانہ بنایا، ان پر حملے کئے، ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہمات چلائی، پی ٹی آئی دور میں اختلاف رائے کرنا، اپنے نظریات رکھنا، کسی جماعت کے نظریئے سے اختلاف کرنا جرم بن چکا تھا، تحریک انتشار نے ہمیشہ صحافیوں کے خلاف غلط زبان کا استعمال کیا، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر سب سے پہلے صحافیوں کو ہدف بنایا، تحریک انصاف نے اپنے لوگوں کو انکریج کیا کہ جو ان کے حق میں بات نہ کرے، ان پر الزامات لگا دیں، یہ سلسلہ اب تک جاری ہے، آج بھی یاد ہے لاہور میں ثناءمرزا ڈی ایس این جی پر تھیں اور پی ٹی آئی کے لوگ انہیں ہراساں کر رہے تھے، صحافی صدف ان کے کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہوئیں، خواتین صحافیوں کو انہوں نے زدوکوب کیا، ان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی، علی امین گنڈا پور نے اسٹیج پر صحافیوں کے خلاف جو زبان استعمال کی، انتہائی نامناسب ہے، پی ٹی آئی کی پوری جماعت کو علی امین گنڈا پور کے بیان پر غیر مشروط معافی مانگنی چاہئے، علی امین گنڈا پور ایک صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں، کیا انہیں زیب دیتا ہے کہ وہ خواتین اور افواج پاکستان کے بارے میں غلیظ زبان استعمال کریں؟ جو ادارہ خیبر پختونخوا کے اندر قربانیاں دے رہا ہے، آپ اس کے خلاف زبان استعمال کر رہے ہیں، یہ اچھی غیرت ہے جو آپ کی زندگیاں محفوظ بنائیں، آپ انہی کے خلاف غلیظ زبان استعمال کریں، ایسا طرز عمل قابل مذمت ہے، تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا، ان کی ویڈیوز ریکارڈ پر موجود ہیں، جو چیز کیمرے کی آنکھ نے دکھائی ہے وہ بالکل عیاں ہے، انہیں خواتین صحافیوں اور ایک صوبے کی وزیراعلیٰ کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے پر شرمندگی نہیں ہوئی اور اپنی گرفتاریوں پر واویلا شروع کر دیا، بانی پی ٹی آئی کی سوچ فسطائیت پر مبنی ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے ساتھ مل کر انہوں نے اپوزیشن کے ہر رہنما پر کیس بنائے، یہ سمجھ نہی آ رہی کہ ان کی پالیسی کیا ہے؟، یہ ہمارے رہنماﺅں کو جھوٹے کیسز میں جیلوں میں ڈالتے رہے اور شادیانے بجا رہے ہوتے تھے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے فوج کے ادارے کو ٹارگٹ کیا، یہ ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، یہ ایک بار پھر اپنے آپ کو شیخ مجیب الرحمان سے کمپیئر کر رہے ہیں، ایف آئی اے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے جاری ہونے والے پیغام کی تحقیقات کرے گی، اس بات کی تحقیقات ہوں گی کہ سوشل میڈیا چیئرمین پی ٹی آئی کا اکاﺅنٹ کون چلا رہا ہے؟،