- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ کسی ایک فرد کے لیے کی جانے والی قانون سازی قابل قبول نہیں ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک آئینی ترمیم یا پیکیج کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔ یہ افسوسناک ہے کہ آئینی پیکیج اور ترامیم خفیہ طریقے سے لائی جا رہی ہیں۔ غیرآئینی ترامیم بھی چھپ کر کی جا رہی ہیں، اور ایوان میں باقاعدہ پیش نہیں کی جا رہی۔ ان ترامیم پر بحث کی ضرورت ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ ان میں کیا…
راولپنڈی ۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا چین کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے چین میں سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب صدر سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق، جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیف آف جوائنٹس اسٹاف ڈپارٹمنٹ جنرل لیوز ینلی سے بھی ملاقات ہوئی۔ جنرل مرزا نے بیجنگ ژیانگ شان فورم میں پاکستان کے علاقائی امن و استحکام میں کردار پر گفتگو کی۔ ملاقاتوں کے دوران پاک چین کے تاریخی اور مضبوط تعلقات کو سراہا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون…
اسلام آباد۔عمرے ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے کی منظم کوشش ناکام بنا دی گئی،سہولت کار اسد اقبال کو 13 مسافروں سمیت گرفتار کر لیا گیا،ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے عمرے ویزے کی آڑ میں 13 مسافروں کی لیبیا اور اٹلی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،سہولت کار کو 13 مسافروں کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فلائٹ نمبر ER807 کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے،شک کی بنیاد پر ملزمان سے پوچھ گچھ کی گئی،دوران تفتیش ملزمان کی موبائل فون سے ایجنٹوں سے…
حنیف عباسی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کی حالت اتنی خراب ہے کہ وہ تو ٹوائلٹ سے بھی گرفتار ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین نے اپنے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔ حنیف عباسی نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف وعدہ معاف گواہوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 8 سے 9 وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں جو یہ بتائیں گے کہ بانی پی ٹی آئی نے…
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگ زیب نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان بہت جلد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالر کے قرضے کے معاہدے پر دستخط کرنے والا ہے۔ اس معاہدے کی تفصیلات عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی اور متوقع طور پر 25 ستمبر کو اس کی منظوری مل جائے گی۔ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بورڈ کے اگلے اجلاس میں اس قرضے کی منظوری کی توقع ہے اور یہ پاکستان کے لیے آخری قرضے کا پروگرام ثابت ہو سکتا ہے، بشرطیکہ پاکستان اسٹرکچرل تبدیلیوں پر عمل…
لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ صوبے کو پلاسٹک بیگز سے پاک کرنے کی مہم پر عمل درآمد جاری ہے۔ گزشتہ دو ماہ میں 77 ٹن پلاسٹک بیگز ضبط کر کے تلف کر دیے گئے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ ماحولیات کے عملے نے لاہور میں چھاپے مارے اور قانون کی خلاف ورزی پر پلاسٹک بیگز کو قبضے میں لے لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائی بلا تفریق جاری رہے گی، اور پلاسٹک بیگز سے پنجاب کو پاک کرنے کے منصوبے پر تیزی…
کراچی: سنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ابتدائی گروپ میچز جیت لیے۔ منگولیا میں کھیلے جانے والے عالمی سنوکر کپ کے دوران، اسجد اقبال نے میزبان کھلاڑی کیوئسٹ بتارکھو نرانکھو کو 0-3 سے شکست دی، اور دوسرے میچ میں جاپان کے جونجی میازوا کو بھی اسی اسکور سے ہرا دیا۔ اسی طرح، اویس منیر نے بھی کامیابی کا پرچم بلند رکھا۔ انہوں نے میزبان کھلاڑی کاش اوچیر اور اومانی پلئیر حسین الواتی کو 0-3 کے یکساں اسکور سے شکست دی، بغیر کسی فریم کے نقصان کے۔ اس ایونٹ میں کل…
لندن: ویسٹرن یونیورسٹی کے محققین نے نوبیلیٹن نامی غذائی جز کی شناخت کی ہے، جو لیموں اور میٹھے نارنجی جیسے رس بھرے پھل میں پایا جاتا ہے۔ محققین کے مطابق، یہ کیمیکل ذیابیطس، دل کی بیماری، اور موٹاپے کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ چوہوں پر کیے گئے مطالعے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ نوبیلیٹن کے ممکنہ صحت کے فوائد ہیں۔ خاص طور پر ان افراد کے لیے جو موٹاپے اور اس سے متعلق بیماریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ مطالعے کے دوران، چوہوں کو چکنائی اور کولیسٹرول سے بھرپور کھانا دیا گیا، جو عام طور پر…
میڈرڈ: ماہرین نے سپین کے علاقے میں تقریباً 7 کروڑ 50 لاکھ برس قبل رہنے والے ڈائنوسار کی ایک نئی نسل کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ اس ڈائنوسار کی خصوصیات میں لمبی گردن، چار ٹانگیں، اور چھوٹا سر شامل ہیں، اور اسے ساروپوڈ سبزہ خور جانوروں کی اقسام میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس نئی نسل کا نام کونکاسورا پنٹیکوئنسٹرا رکھا گیا ہے، جو اس علاقے کے نام پر رکھا گیا ہے جہاں یہ رہتا تھا۔ محققین نے اس ڈائنوسار کو ‘کونکا’ کے نام سے مشہور کیا ہے، جو ایک درمیانے سے بڑے سائز کا ٹائٹینوسار ہے۔ اس کا…
اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت جاری ہے، جہاں حکومت نے عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم پیش کرنے کا ارادہ موخر کر دیا ہے کیونکہ نمبرز پورے نہیں تھے۔ سینیٹ کا اجلاس آج چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر نگرانی شروع ہوا، اور حکومتی و اپوزیشن رکنی بینچوں کے اراکین اجلاس میں موجود ہیں۔اجلاس کے دوران پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، لیکن عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترامیم آج کے ایجنڈے میں شامل نہیں کی گئی ہیں۔ سینیٹ میں آج کے وقفہ سوالات کو بھی موخر کر دیا گیا ہے، اور…