اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت جاری ہے، جہاں حکومت نے عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم پیش کرنے کا ارادہ موخر کر دیا ہے کیونکہ نمبرز پورے نہیں تھے۔ سینیٹ کا اجلاس آج چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر نگرانی شروع ہوا، اور حکومتی و اپوزیشن رکنی بینچوں کے اراکین اجلاس میں موجود ہیں۔اجلاس کے دوران پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، لیکن عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترامیم آج کے ایجنڈے میں شامل نہیں کی گئی ہیں۔ سینیٹ میں آج کے وقفہ سوالات کو بھی موخر کر دیا گیا ہے، اور قائد ایوان نے وقفہ سوالات کی منظوری کے لیے تحریک پیش کی ہے۔حکومت نے بل کی منظوری کے لیے نمبرز پورے نہ ہونے کی وجہ سے عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔