کراچی: سنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ابتدائی گروپ میچز جیت لیے۔
منگولیا میں کھیلے جانے والے عالمی سنوکر کپ کے دوران، اسجد اقبال نے میزبان کھلاڑی کیوئسٹ بتارکھو نرانکھو کو 0-3 سے شکست دی، اور دوسرے میچ میں جاپان کے جونجی میازوا کو بھی اسی اسکور سے ہرا دیا۔
اسی طرح، اویس منیر نے بھی کامیابی کا پرچم بلند رکھا۔ انہوں نے میزبان کھلاڑی کاش اوچیر اور اومانی پلئیر حسین الواتی کو 0-3 کے یکساں اسکور سے شکست دی، بغیر کسی فریم کے نقصان کے۔
اس ایونٹ میں کل 36 کیوئسٹس شریک ہیں، جو 9 گروپس میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ ہر گروپ سے بہترین دو کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچیں گے۔