اسلام آباد۔عمرے ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے کی منظم کوشش ناکام بنا دی گئی،سہولت کار اسد اقبال کو 13 مسافروں سمیت گرفتار کر لیا گیا،ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے عمرے ویزے کی آڑ میں 13 مسافروں کی لیبیا اور اٹلی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،سہولت کار کو 13 مسافروں کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فلائٹ نمبر ER807 کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے،شک کی بنیاد پر ملزمان سے پوچھ گچھ کی گئی،دوران تفتیش ملزمان کی موبائل فون سے ایجنٹوں سے رابطے کے ثبوت برآمد کر لئے گئے،ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور اٹلی جانے کی کوشش کرنا تھی،گرفتار ملزمان میں احتشام، عادل، شہریار، علی حمزہ، مراد، سلیمان ، حیات اللہ، بلال، سخاوت، وسیم عباس، شہزاد، عامر سہیل، واقف خان اور سہولت کار اسد اقبال شامل تھے،ملزمان کا تعلق پشاور، اٹک اور سیالکوٹ سے ہے،ملزمان سمیر قیوم نامی مرکزی ایجنٹ سے رابطے میں تھے،مذکورہ ایجنٹ لیبیا میں رہائش پزیر ہے،ملزمان نے مختلف ایجنٹوں کو غیر قانونی طریقے سے لیبیا سے اٹلی جانے کے لئے بھاری رقوم ادا کی،ملزمان کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام اباد منتقل کر دیا گیا۔