Author: Web Desk

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے حالیہ بیان میں توہین عدالت کی ہے اور آرمی چیف پر الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ بیان عمران خان کا ہے تو آئین کے تحت انہیں نتائج بھگتنا ہوں گے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی جنوبی پنجاب کی تنظیم کی تعریف کی، کہا کہ جنوبی پنجاب نے ووٹ کی طاقت سے جھوٹ کا مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے جمہوریت اور پارلیمنٹ کو فعال کرنے پر زور دیا اور سوال کیا…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں عمل درآمد نہ ہونے اور الیکشن کمیشن کی متقاضی درخواست کو تاخیری حربہ قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ فیصلے پر عمل درآمد میں ناکامی کی صورت میں سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔  سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے مقدمے میں فیصلے سنانے والے آٹھ اکثریتی ججز نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست دراصل تاخیری حربہ ہے۔ چار صفحات پر مشتمل اس وضاحتی بیان میں ججز نے بیان کیا ہے کہ چونکہ سیاسی…

Read More

اسلام آباد: حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبے صوبائی حکومتوں کو منتقل کر دیے جائیں گے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری سے پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبے صوبائی حکومتوں کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔ اس اقدام کے تحت، پنجاب حکومت کو پی ایس ڈی پی کے 52 منصوبے، سندھ حکومت کو 27 منصوبے، خیبر پختونخواہ (کے پی کے) حکومت کو 23 منصوبے، اور بلوچستان حکومت کو 78 منصوبے منتقل کیے جائیں گے۔ وفاقی سطح کے 72 منصوبے سی ڈی اے اور متعلقہ ڈویژنز کو منتقل…

Read More

کنساشا: کانگو کی فوجی عدالت نے حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں 37 افراد کو سزائے موت کا حکم دیا ہے، جن میں 3 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، سزائے موت پانے والوں میں 3 امریکیوں کے علاوہ ایک برطانوی اور ایک بیلجیئم کا شہری بھی شامل ہیں۔ دارالحکومت کنساشا میں فوجی عدالت کے جج نے بغاوت کے کیس میں ملوث 37 افراد کو سخت ترین سزا کا مستحق قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی۔ سزا یافتہ غیر ملکیوں کے وکیل نے سوال اٹھایا ہے کہ ملک میں سزائے موت کا قانون کس حد…

Read More

کراچی: سعودی عرب سے کراچی آنے والے ایک مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کے عملے نے اسکریننگ کے دوران سعودی عرب سے آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات کا پتا لگایا۔ اس مسافر کا نام شمشیر علی ہے اور وہ رحیم یار خان کا رہائشی ہے۔ منکی پاکس کی علامات ظاہر ہونے پر شمشیر علی کو سندھ حکومت کے انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، سعودی ائر کے طیارے کو ڈس انفیکٹ کیا گیا ہے، اور ہیلتھ امیگریشن کاؤنٹر اور…

Read More

راولپنڈی ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جب آزادی کی جنگ ہوتی ہے تو قربانیاں دینا پڑتی ہیں ،جمہوریت کا قتل عام ہو رہا ہے،میں جان کی قربانی کے لیے بھی تیار ہوں کسی کی غلامی قبول نہیں کروں گا ،یہ مکمل طور پر قوم کو غلام بنانے جا رہے ہیں ،سپیکر کی مرضی کے بغیر پارلیمنٹ سے لوگوں کو کیسے اٹھایا جا سکتا تھا ،آج جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کل ان کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے ،صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے دور میں بھی اپ کے دور میں بھی پارلیمنٹ لاجز…

Read More

قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر شدید تنقید کی ہے۔ یونس خان نے کہا کہ سبزی، فروٹ  بیچنے والوں کو بھی معلوم ہے کہ ٹیم کا کپتان اور کوچ کون ہونا چاہیے لیکن پی سی بی کو یہ بات سمجھ نہیں آتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات انہیں لگتا ہے کہ پی سی بی اپنی چال بھول چکا ہے اور بے ترتیب فیصلے کر رہا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کوچز نے بھی انہیں کہا تھا کہ یونس خان ان کے مستقبل کے منصوبے…

Read More

اسلام آباد: وزیراعظم نے رات دیر گئے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے آئینی ترمیم پر قائل کرنے کی کوشش کی۔تاہم مولانا فضل الرحمن نے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد مولانا فضل الرحمٰن سے گزشتہ شب ملاقات کی اور انہیں ایک بار پھر حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی۔شہباز شریف نے آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں لیا، لیکن مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کا مسودہ طلب کیا۔ وزیراعظم نے جواب دینے کے لیے پارٹی سے…

Read More

کراچی: سونے کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2577 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ہفتے کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کے اضافے کے بعد 266300 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے کے اضافے سے 228308 روپے کی بلند…

Read More

کوئٹہ۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی سمیت دو اہلکار ہلاک ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، دھماکے نے پولیس وین کو شدید نقصان پہنچایا۔ نیو کچلاک پولیس تھانے کا عملہ معمول کے مطابق گشت پر تھا۔ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکے میں آٹھ اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

Read More