- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی کے بجائے اب ملتان میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 سے 28 اکتوبر تک ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تین ٹیسٹ میچوں کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسرا ٹیسٹ جو اصل میں کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 15 سے 19 اکتوبر تک پلان کیا گیا تھا اب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بقیہ دو ٹیسٹ اصل پروگرام کے…
اسلام آباد۔ پی سی بی کے زیر اہتمام ایچ ای سی انٹرورسٹی ٹورنامنٹ 2024 اکتوبر میں شروع ہوگا۔خواتین ٹورنامنٹ 10 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ مردوں کا ٹورنامنٹ 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے تعاون سے 10 اکتوبر سے ملک بھر میں پی سی بی ، ایچ ای سی انٹرورسٹی ٹورنامنٹس کے افتتاحی ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔ ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے دونوں ٹورنامنٹس ہوں گے۔ 40 اوورز کا خواتین کا ٹورنامنٹ 10 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 25 یونیورسٹیز حصہ لیں گی جنہیں پانچ زونز میں…
اسلام آباد۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔اینیکے بوش 46 کپتان وولوارٹ 45 اور ڈرکسن 44 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں۔جنوبی افریقہ ویمنز نے پاکستان ویمنز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیت لی۔ ملتان میں کھیلے گئے بینک الفلاح ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔
اسلام آباد ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھارت میں منعقدہ ساوتھ ایشین جونیئر اتھلیٹکس چیمپئین شپ میں بنا اجازت دورہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان سے جواب طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بارہ کھلاڑیوں اور چار آفیشلز پر مشتمل پاکستان جونیئر اتھلیٹکس ٹیم نے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کی تھی جس میں 90 میں سے ایک میڈل بھی پاکستان اپنے نام کرنے میں ناکام رہا ہےجبکہ اتھلیٹکس فیڈریشن نے بھارت جیسے ملک میں دورہ کرنے کی اجازت کیلئے این او سی بھی نہیں لیا جس پر پی ایس بی نے بغیر این او سی…
اسلام آباد ۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال، آئی سی سی نے وفد کا کراچی اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے لئے کئے انتظامات اور سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی وفد کی سینئر مینجر ایونٹس سارہ ایڈگر۔ ایونٹ مینجر و چیمپئنز ٹرافی ایونٹ لیڈ عون محمد زیدی۔ جنرل مینجر کرکٹ وسیم خان۔سکیورٹی مینجر ڈیوڈ مسکر نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کے دوران آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی…
ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ، اداکارہ صومی علی نے ایک انٹرویو میں اپنی اور سلمان کی محبت کی کہانی کا انکشاف کیا ہے۔ صومی علی نے بتایا کہ وہ اس وقت دو کمروں کے ایک اپارٹمنٹ میں رہتی تھیں، جہاں سلمان خان پائپ کے ذریعے چڑھ کر ان سے ملنے آتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل انہیں بہت رومانی لگتا تھا۔ اداکارہ نے یہ بھی ذکر کیا کہ سلمان خان کی سنگیتا بجلانی سے شادی ہونے والی تھی، مگر ان کی اور سلمان کی دوستی کی وجہ سے سنگیتا نے اس…
ممبئی: اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ فلمی صنعت میں قدم رکھنے کے بعد انہیں اپنی شکل و صورت اور وزن کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک بھارتی چینل کے انٹرویو میں عالیہ نے بتایا کہ جب انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا تو وہ وزن میں زیادہ تھیں اور ان کا رنگ و روپ بھی روایتی ہیروئنز سے مختلف تھا۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں آنے سے پہلے وہ خود سے مطمئن تھیں، لیکن اداکاری شروع کرنے کے بعد ان کے لیے صورت حال بدل گئی۔ عالیہ نے یاد دہانی کرائی…
اسلام آباد(شاہد میتلا)ایک نئی تحقیق کے مطابق، فضائی آلودگی اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے دنیا بھر میں فالج کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ تحقیق دی لانسیٹ نیورولوجی میں شائع ہوئی ہے، جس میں گزشتہ تین دہائیوں کے دوران فالج سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کی وجوہات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے مطابق، ہر سال تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ افراد فالج سے متاثر ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے 70 لاکھ سے زیادہ اموات واقع ہوتی ہیں۔ 1990 سے 2021 کے درمیان فالج کے نئے کیسز میں 70…
امریکی اقتصادی جریدے بلوم برگ کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کے اشارے کافی حوصلہ افزا ہیں۔ بلوم برگ کے مطابق، KSE-100 انڈیکس نے ایک دہائی کی سب سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری کی بدولت 2024 میں دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ کے طور پر اپنا مقام قائم کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال کی بیرونی خریداری اور بہتر اقتصادی اشاروں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی کو مثبت انداز میں متاثر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بیرونی سرمایہ کاروں نے اس سال 8.7 کروڑ ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے ہیں،…
اسلام آباد۔وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کر لیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مسودے کے منظوری سمری سرکولیشن کے ذریعے دی، پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 پر صدر سے جلد منظوری کا امکان ہے۔ترمیمی آرڈیننس 2024 کے نفاذ سے عدلیہ میں جو بھی کارروائی ہوگی اس کا مسودہ تیار ہوگا جبکہ عدلیہ کی کارروائی عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کا مقصد عدالتی عمل میں مزید شفافیت لانا ہے اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔مقدمات کی میرٹ…