ممبئی: اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ فلمی صنعت میں قدم رکھنے کے بعد انہیں اپنی شکل و صورت اور وزن کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک بھارتی چینل کے انٹرویو میں عالیہ نے بتایا کہ جب انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا تو وہ وزن میں زیادہ تھیں اور ان کا رنگ و روپ بھی روایتی ہیروئنز سے مختلف تھا۔
انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں آنے سے پہلے وہ خود سے مطمئن تھیں، لیکن اداکاری شروع کرنے کے بعد ان کے لیے صورت حال بدل گئی۔
عالیہ نے یاد دہانی کرائی کہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں انہیں مٹاپے اور شکل کی بنا پر طنز کا نشانہ بنایا گیا۔
اداکارہ منشا پاشا کامثالی شوہر کی متلاشی لڑکیوں کواہم مشورہ
انہوں نے وزن کم کرنے کی کوششوں کے باوجود آج تک اس بارے میں محتاط رہنے کی ضرورت محسوس کی ہے، اور مسلسل اپنے وزن کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے جدوجہد کرتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کے دوست انہیں زندگی کو انجوائے کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، لیکن وہ خود کو بالی ووڈ کے تقاضوں کے مطابق رکھنا چاہتی ہیں۔
عالیہ بھٹ نے فلموں جیسے “گنگو بائی کاٹھیا واڑی” اور “ہائے وے” میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور اپنی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ایوارڈز بھی حاصل کیے ہیں۔