- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں نئے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2612 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ ہی مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتیں نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ جمعہ کے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے کے اضافے سے 272000 روپے پر جا پہنچی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3001 روپے کے اضافے…
لاہور: وزیراعظم نے پارٹی کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں آئینی تبدیلیوں اور سیاسی حالات پر مشاورت کی گئی۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف سے بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔اہم ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیمی پیکیج پر بھی بات چیت ہوئی۔ شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہونے والی مشاورت کی تفصیلات بھی نواز شریف کے سامنے رکھی۔نواز…
اسلام آباد: ایم ڈی کیٹ امتحان 22 ستمبر کو 30 شہروں اور 2 بین الاقوامی مراکز میں منعقد ہوگا۔ پی ایم ڈی سی نے امتحانات کی شفافیت اور نگرانی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ پی ایم ڈی سی کے صدر نے بتایا کہ 22 ستمبر کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحان میں ملک بھر کے 30 شہروں اور دو بین الاقوامی مراکز میں طلبہ شرکت کریں گے۔ امتحانی عمل کے دوران دفعہ 144 نافذ رہے گی، اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے جدید…
اسلام آباد۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےکیس کے دوران ریمارکس دیئے کہ چند کرائے کے صحافی جا کر بدتمیزی شروع کر دیتے ہیں، اور اگر گالیوں کا تبادلہ کریں تو سب کچھ ٹھیک سمجھا جاتا ہے۔چیف جسٹس کو گالیاں دینا سب سے آسان کام ہے۔ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تقرری کے معاملے پر، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی قیادت میں ایک تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ریکٹر اسلامی یونیورسٹی ثمینہ ملک کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے وضاحت کی کہ ایک یونیورسٹی نے ہمارے خلاف الزامات عائد کیے ہیں۔ ریکٹر…
راولپنڈی۔ تحریک انصاف کے سابق چیئرمین نے کہا ہے کہ آج لکیر کے ایک طرف جمہوریت اور دوسری طرف بوٹ کو عزت دینے والے ہیں اگر لاہور جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو مینار پاکستان کو احتجاج گاہ بنادیں گے اور لاہور میں بھر پور احتجاج ہوگا گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو جلسے کو احتجاج میں بدل دیں گے لاہور میں ڈیڑھ سال سے جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہاجمہوریت تباہ کرنے کا مطلب…
راولپنڈی۔شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران 12 خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 19 ستمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں پاکستان افغانستان سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے 7 دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حمل کا سیکیورٹی فورسز کو علم ہوا جس پر دہشت گردوں کو گھیر لیا گیا۔سکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تمام 7 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار، گولہ…
نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل کو ہیک کر لیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں امریکا میں قائم کمپنی ریپل لیبس کی کرپٹو کرنسی کو فروغ دینے والے ویڈیوز اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، عدالتِ عظمیٰ کی یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو چل رہی ہے جس میں کرپٹو کرنسی سے متعلق مواد موجود ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے یوٹیوب چینل کا استعمال مفاد عامہ سے متعلق مقدمات کی براہ راست سماعت کے لیے کیا ہے۔ اس فیصلے کی منظوری 2018 میں چیف جسٹس یو یو للت کی زیر قیادت ہونے والی فل کورٹ…
اسلام آباد۔ و فاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور روہی گروپ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے تحت پاکستان میں مجموعی طور پر سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کئے جائیں گے۔ پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم عدالتی نظام کو مزید شفاف بنانے کے لئے ضروری تھا ۔ آئینی پیکیج میں بھی عوام کو سہولت دینے کی بات کی گئی ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی چین کے روہی گروپ کے چیئرمین سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے…
ممبئی: بھارتی اداکارہ اور ماڈل شمع سکندر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے ایک سپرسٹار نے گلے لگانے کے لیے شوٹ کی پوری سیچوئیشن تبدیل کروا دی۔ شمع سکندر نے بغیر نام لیے بتایا کہ ایک اشتہار کے لیے کام کرتے ہوئے سپراسٹار نے محض انہیں گلے لگانے کے لیے منظر تبدیل کروا دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے سین کے مطابق سپراسٹار کمرے میں داخل ہوئے اور انہیں گلے لگا لیا، لیکن اس کا انداز بہت عجیب تھا، جس سے وہ کافی پریشان ہوگئیں۔ سلمان پائپ چڑھ کر مجھ سےملنے آتے تھے، صومی علی…
راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں مسلسل پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیو پروگرام پنجاب کے سربراہ خضر افضال نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مائیکرو پلان میں کوتاہی کی وجہ سے پولیو ٹیمیں تمام بچوں تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ مائیکرو پلان میں کسی بھی قسم کی کوتاہی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور کوتاہی کرنے والوں کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔ خضر افضال نے مزید کہا کہ تمام اضلاع میں ویکسین سے محروم بچوں کے کوائف کو فوری مکمل کرنے کی…