Author: Web Desk

اسلام آباد۔ چیف الیکشن کمیشنر نے نااہلی اور بدنظمی پر محکمے کے تین افسران کو 120 دن کے لیے معطل کر دیا۔معطل ہونے والے افسران میں ڈائریکٹر ایڈمن و صوبائی الیکشن کمیشن سندھ اظہر حسین ٹنواری، الیکشن افسر کراچی خدا بخش اور صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں افسران انکوائری کے مکمل ہونے اور اگلے احکامات تک کراچی میں رہیں گے۔

Read More

اسلام آباد۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن بھی جاری کردی ہے جس کے مطابق نئی پارٹی پوزیشن کے مطابق تحریک انصاف کا وجود ہی ختم کر دیا گیا ،تمام 80 اراکین کو سنی اتحاد کونسل کا رکن ظاہر کر دیا گیا،اس سے پہلے 39 اراکین تحریک انصاف اور 41 کو آزاد ڈکلئیر کیا گیا تھا،نئے الیکشن ایکٹ کے بعد پارٹی پوزیشن بھی تبدیل کر دی گئی،تمام 80 اراکین کو سنی اتحاد کونسل کا رکن ظاہر کیا گیا ہے،ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی سے واپس لی جانے والی نشستوں کا بھی پارٹی پوزیشن میں ذکر کیا گیا…

Read More

لندن: اسٹارلنگ بینک نے خبردار کیا ہے کہ آن لائن پوسٹ کی گئی آواز کی ریکارڈنگ خاندان والوں اور دوستوں کے خلاف جعلسازی میں استعمال ہو سکتی ہے۔ بینک نے بتایا کہ وائس کلوننگ اسکیمز کے ذریعے جعلساز کسی شخص کی آواز کو نقل کر کے لوگوں کو پھنسانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ بینک کے ایک سروے کے مطابق، تقریباً نصف آبادی (46 فیصد) اس قسم کی جعلسازی سے ناواقف ہے۔ بینک کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے مجرمان چند سیکنڈ کی آڈیو کلپ سے کسی بھی شخص کی آواز کی نقل تیار کر…

Read More

نیویارک: کورونا کی نئی قسم 27 ممالک میں پھیل گئی، مختلف ممالک میں لوگوں میں کورونا کی ایک نئی قسم، جسے “ایکس ای سی” کہا جا رہا ہے، کے کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں۔ یہ نئی قسم یورپی ممالک میں تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور سائنسدانوں نے اس کے تیز پھیلاؤ کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ایکس ای سی نامی یہ قسم پہلی بار جون میں جرمنی میں دیکھی گئی تھی، اور بعد میں یہ برطانیہ، امریکا، ڈنمارک اور چین سمیت 27 دیگر ممالک میں بھی پھیل گئی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق، یہ ویرینٹ…

Read More

اسلام آباد: اگست 2024 میں ترسیلات زر میں 40 فیصد اضافہ دیکھا گیا، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات کا حجم 8.581 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، اگست میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات کا حجم 2.94 ارب ڈالر رہا، جو اگست 2023 میں 2.09 ارب ڈالر کی ترسیلات کے مقابلے میں 0.85 ارب ڈالر یا 40 فیصد زیادہ ہے۔ اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اگست 2024 میں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 165 ملین ڈالر کی ترسیلات ارسال…

Read More

اسلام آباد: پاکستان کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کر لیا گیا۔ یہ کامیابی پاکستان اور پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کی ایٹمی توانائی کے محفوظ اور ترقی پسند استعمال میں IAEA کے اہم اقدامات میں بھرپور شراکت کو ظاہر کرتی ہے۔ 68 ویں جنرل کانفرنس (GC) پاکستان کے لیے متعدد اعزازات لائی ہے۔ قبل ازیں، اسلام آباد میں پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے معروف اسپتال نیوکلیئر میڈیسن، آنکولوجی اینڈ ریڈیو تھراپی انسٹی ٹیوٹ (NORI) نے کینسر کی تشخیص اور علاج میں اپنی شراکت کے سبب عالمی سطح پر تعریف حاصل کی۔ یہ اعتراف…

Read More

راولپنڈی: بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات سرانجام دینے والے پاکستانی فوجیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پاکستانی امن دستے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ہدایت پر سوڈان میں امن و سکون کی بحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ پاک فوج کے امن دستوں نے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کٹھن چیلنجز کا سامنا کیا اور یہ ان کی پہلی ترجیح رہی۔ فوجی…

Read More

اسلام آباد۔ وزیراعظم پیکیج کے تحت اسلام آباد پولیس کے شہداءاور دوران سروس وفات پا جانے والے افسران کے بچوں کو بھرتی کر لیا گیا۔آئی جی اسلام آبادکے خصوصی احکامات پر بھرتی بورڈ کا اجلاس ہوا،شہداء، دوران سروس وفات پا جانے والے افسران محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں،اسلام آباد پولیس اپنے ہیروز اور ان کے خاندانوں کو کبھی نہیں بھولے گی اور ان کا ہرسطح پر خیال رکھے گی،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پیکیج کے تحت اسلام آباد پولیس کے شہداءاور دوران سروس وفات پانے والے افسران کے بچوں کی بھرتی کا سلسلہ جاری ہے،انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسید…

Read More

اسلام آباد۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا کارورل زون کے پولیس افسران کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد ، اجلاس میں ایس پی رورل زون، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور کر ائم کنٹرول ٹیموں کے افسران نے شرکت کی،اجلاس کے دوران ڈی آئی جی اسلام آباد نے رورل زون کی کا رکر دگی کا جائزہ لیا اور نا قص کا رکر دگی والے افسران کو شوکا ز نو ٹس جا ری کئے، اس موقع پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے راہزنی،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی…

Read More

راولپنڈی۔ _ سی پی او خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔25 روز کے دوران 636 ان فٹ گاڑیاں بند کردی گئ 4833 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیا گیا۔ قانون کی خلاف ورزی پر 52 لاکھ 55 ہزار روپے کے جرمانے کیا گیا۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 422 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ۔غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیا گیا ۔ پبلک سروس مالکان کے خلاف 39 مقدمات بھی درج کیا گیا ۔ غفلت و کوتاہی کی مرتکب گاڑیوں اور…

Read More