سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں نئے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2612 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ ہی مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتیں نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ جمعہ کے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے کے اضافے سے 272000 روپے پر جا پہنچی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3001 روپے کے اضافے سے 233196 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں میں اس اضافے کے باوجود، فی تولہ چاندی کی قیمت 2950 روپے پر مستحکم رہی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 2529.14 روپے کی سطح پر تبدیل نہیں ہوئی۔