- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
لاہور۔وزیر اعظم شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، وزیر خزانہ اورنگزیب ،وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ و دیگر اعلی حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف پہلے لندن جائیں گے جہاں وہ مختصر قیام کے بعد نیو یارک کیلئے روانہ ہوں گے ، وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ سائیڈ لائن پر عالمی لیڈروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ،ان ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی وعالمی امن سے متلعق تبادلہ خیال…
بیجنگ۔چین میں ایک خاتون گورنر، مس ڑونگ یانگ، کو 58 ملازمین کے ساتھ جنسی و رومانوی تعلقات اور بدعنوانی کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق، انہیں اپریل 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا، اور اب انہیں 13 سال قید اور 10 لاکھ یوآن جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ ژونگ یانگ، جنہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے “خوبصورت گورنر” کہا جاتا ہے، نے صوبہ گوئڑو میں ایک ضلع کی گورنر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ رپورٹس کے مطابق، ان پر 58 ماتحت مردوں کے…
جینیوا: کشمیریوں کی بڑی تعداد نے جینیوا میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یورپ کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے کشمیری اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور مودی حکومت کی کشمیر مخالف پالیسیوں اور مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔ مظاہرین کے نعروں سے جینیوا کی فضا “مودی مردہ باد” اور “بھارت مردہ باد” کے فلک شگاف نعرے گونج اٹھے۔ شرکاء نے شہدا کی تصاویر اور بھارت مخالف نعروں کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، اور انہوں نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں “آزادی دو” کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے گرفتار حریت قیادت…
واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارت خانے کا ایک اہلکار پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارتی سفارت خانے نے اپنے اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔بھارتی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ایجنسیوں اور اہلکار کے خاندان کے ساتھ رابطے میں ہیں، اور ان کی ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔مقامی پولیس اور سیکرٹ سروس کے اہلکار اس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں، جن میں خودکشی کے امکان کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد: پاکستان میں ایک ہی دن میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ کیسز بلوچستان، سندھ، اور خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان کے قلعہ عبداللہ میں ایک بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوا، جبکہ کراچی کیماری کے رہائشی ایک بچے میں بھی پولیو کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں بھی ایک بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔ پولیو نیشنل ایمرجنسی سنٹر نے ان تینوں نئے کیسز کی تصدیق کی ہے، جس کے ساتھ رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 21…
اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پریکٹس پروسیجر کے صدارتی ترمیمی آرڈیننس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بار کا کہنا ہے کہ یہ آرڈیننس وکلاءبرادری کی طویل جدوجہد کی خلاف ورزی ہے، اور اس کے اجراءکے وقت اور انداز پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق، یہ صدارتی آرڈیننس عملی طور پر ایکٹ 2023 کو منسوخ کرنے کے مترادف ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کو برقرار رکھا تھا، اور اب پارلیمنٹ اور عدلیہ کے درمیان تصادم کی صورت حال پیدا ہو رہی ہے، جس کے…
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں، جبکہ عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ اور توڑ پھوڑ کے حوالے سے تھانہ آئی نائن میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں علی امین گنڈاپور کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے حاضری معافی کی درخواست عدالت میں پیش کی۔ جج طاہر عباس…
لاہور: قصور میں تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے ڈرون کیمرے کی مدد سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق، ملزمان بھیڈیاں کلاں جرنیلی روڈ کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کر رہے تھے، جس کی معلومات ملنے پر تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی۔ گرفتار شدگان کی شناخت آفتاب اور الطاف کے نام سے ہوئی، جو سہجرہ گاؤں کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے آدھا کلوگرام سے زائد ہیروئن، ڈرون کیمرے کا ریموٹ، اور ڈرون کی بیٹریاں بھی برآمد…
چین میں ایک بزرگ ڈیلیوری ورکر 18 گھنٹے کی سخت ڈیوٹی کے بعد اپنی الیکٹرک بائیک پر دم توڑ گیا۔ چین کے صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگزو میں 55 سالہ یوآن کی موت نے مسلسل دباؤ کا شکار ڈیلیوری ورکرز کے مسائل پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ یوآن، جو اپنی محنت کی وجہ سے “آرڈر کنگ” کے نام سے مشہور تھے، 6 ستمبر کی صبح ایک ساتھی ڈیلیوری ڈرائیور کے ساتھ مردہ پائے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق، یوآن نے 5 ستمبر کی رات 9 بجے سے لے کر اگلی صبح 1 بجے تک کام کیا۔ ان…
لندن ۔کورونا وائرس کی نئی قسم، جسے ایکس ای سی کہا جا رہا ہے، نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور سینکڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔یہ نئی قسم یورپی ممالک میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ ایکس ای سی کی متعددی صلاحیت زیادہ ہے، اور اسے پہلی بار جون میں جرمنی میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد یہ برطانیہ، امریکا، ڈنمارک، چین اور دیگر ممالک میں بھی پائی گئی ہے۔ایکس ای سی دراصل دو سابقہ کووڈ اسٹرینز، ایس 1.1 اور کے پی 3.3 کا مجموعہ ہے، جو یورپ میں…