راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں مسلسل پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیو پروگرام پنجاب کے سربراہ خضر افضال نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مائیکرو پلان میں کوتاہی کی وجہ سے پولیو ٹیمیں تمام بچوں تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ مائیکرو پلان میں کسی بھی قسم کی کوتاہی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور کوتاہی کرنے والوں کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔
خضر افضال نے مزید کہا کہ تمام اضلاع میں ویکسین سے محروم بچوں کے کوائف کو فوری مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ ویکسین سے محروم بچوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔