Author: Web Desk

اسلام آباد۔اسلام ٓباد میں خون کی کمی سے متعلق آزاد اسکول مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے یہ مہم اللہ والا ٹرسٹ کے ساتھ مشترکہ طور پرکی گئی ہے ، آزاد اسکول مہم کا آغاز ہائر سیکنڈری اسکولز سے ہوگا۔ ایک بیان میں کے مطابق اس مہم کا مقصد طلباء میں خون کی کمی کا خاتمہ کرنا ہے تاکہ انہیں بہترین صحت اور تعلیمی کارکردگی کے لیے ضروری غذائی اجزاء فراہم کیے جا سکیں۔ ہمارا طریقہ کار:طلباء کو آئرن سپلیمنٹس فراہم کریں گے تاکہ ان کی ہیموگلوبن کی سطح میں اضافہ ہو سکے۔ بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ…

Read More

امریکہ میں پیدا ہونے والی اسپین کی شہری، جو 117 سال کی عمر میں دنیا کی سب سے بزرگ فرد سمجھی جاتی تھیں ماریا برنیاس موررا، کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے خاندان نے منگل کو یہ خبر دی۔ ماریا موررا کے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں، ان کے خاندان نے لکھا: “ماریا برنیاس ہم سے جدا ہو گئی ہیں۔ انہوں نے اپنی خواہش کے مطابق دنیا سے رخصت لی: نیند کی حالت میں، سکون میں، اور بغیر کسی درد کے۔” ان کے خاندان نے مزید لکھا کہ موت سے چند دن پہلے ماریا برنیاس نے ان سے کہا تھا:…

Read More

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق 12 مقدمات سے بری کر دیا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی، جہاں پولیس نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تھی۔ راولپنڈی پولیس نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت نے تفصیلی سماعت کی اور بعد میں…

Read More

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، جن کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے، حکومت نوجوانوں کو ہر ممکن حمایت فراہم کرے گی۔ اسلام آباد میں نیشنل یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شزہ فاطمہ نے کہا کہ اس سال چار ارب روپے سے زیادہ نوجوانوں کی مہارتوں کی ترقی پر خرچ کیے جائیں گے، ڈیجی اسکلز پروگرام کے تحت اب تک تقریباً ساڑھے چار ملین نوجوانوں کو تربیت دی جا چکی ہے۔ وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ…

Read More

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک کارروائی کے دوران 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں دریافت ہوئی ہیں۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے لاشوں کے ملنے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان افراد کو کب اور کس نے قتل کیا۔ تاہم، اسرائیلی فوج نے پیر کے روز اطلاع دی تھی کہ خان یونس اور دیر البلاح کے وسطی علاقے میں آپریشن کیا گیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے انٹرنیٹ کی تقسیم کے مقام پر فضائی حملہ…

Read More

لندن۔ذہانت ایک پیچیدہ خصوصیت ہے جس میں مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت، تخلیقی فکر، اور جذباتی سمجھ بوجھ شامل ہوتی ہے۔ عمومًا، ذہانت کو معیاری ٹیسٹوں اور تعلیمی کامیابیوں کے ذریعے جانچا جاتا ہے، لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ ذہانت غیر روایتی طریقوں سے بھی ظاہر ہوتی ہے۔ اس مضمون میں سات خاص عادات پر غور کیا گیا ہے جو ذہانت سے جڑی ہوتی ہیں، اور یہ بتایا گیا ہے کہ کس طرح بعض رویے، جیسے خود سے بات کرنا، ڈوڈلنگ کرنا، رات کو جاگنا، اور تنہائی پسند کرنا، ذہین افراد کی نشانی ہو سکتے ہیں۔ خود سے…

Read More

بیجنگ: چین میں ایک جدید روبوٹ شارک متعارف کرائی گئی ہے جو اصلی وہیل شارک کی جسمانی خصوصیات اور حرکات کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ روبوٹک شارک تیرنے، غوطہ لگانے، اور حتیٰ کہ منہ کی حرکات کو بڑی درستگی کے ساتھ انجام دے سکتی ہے۔ اس روبوٹ شارک کا وزن تقریباً 771 پاؤنڈ (350 کلوگرام) ہے اور اس میں سات ڈرائیو جوائنٹس موجود ہیں جو پیچیدہ کمپیوٹنگ، کمیونیکیشن، اور سینسنگ ٹیکنالوجیز کے ذریعے کنٹرول کیے جاتے ہیں۔ روبوٹ شارک میں وائرلیس ریموٹ کنٹرول، سوئمنگ پیٹرن، اور ملٹی جوائنٹ بایونک پروپلژن جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ یہ 0.7 میٹر فی سیکنڈ کی…

Read More

کراچی: اداکارہ اور ماڈل کومل عزیز خان نے بتایا ہے کہ ان کی پیدائش کے وقت ان کے والد کی عمر 50 سال تھی۔یہ بات انہوں نے ایک مارننگ شو کے دوران کہی کومل عزیز خان نے کہا کہ وہ بہت منتوں اور دعاؤں کے بعد پیدا ہوئیں۔ ان کے والد نے 45 سال کی عمر میں شادی کی تھی، اور پانچ سال تک کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ ان کی پیدائش کے وقت والد 50 سال کے تھے۔ کومل عزیز خان نے وضاحت کی کہ ان کے والد نے اپنی والدہ کی خدمت کی اور والدہ کے انتقال کے بعد…

Read More

اسلام آباد۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود اور بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔ دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ راولپنڈی اسٹیڈیم اور دامنِ کوہ میں تصاویر بنوائیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ شائقین ہمیشہ چاہتے ہیں کہ کرکٹ ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے اور ان کے لیے میچ جیتے۔ ہمارے پاس ایک باصلاحیت کرکٹرز کی ٹیم ہے جو سیریز میں بہترین…

Read More

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کے کیس کو چار سال بعد ختم کر دیا ہے۔  نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس کے بند کرنے کی درخواست احتساب عدالت میں جمع کروائی تھی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ اس فیصلے کے بعد، آج یہ کیس چار سال کے بعد اختتام کو پہنچ گیا۔ درخواست کو احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے منظور کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کو ہائی کورٹ نے پہلے ہی 2022ء میں بری کر دیا تھا، اور سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کے خلاف بھی…

Read More