Author: Web Desk

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پانچ اقتصادی راہداریوں پر جلد از جلد کام شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بیان انہوں نے سی پیک منصوبوں پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔ اجلاس میں سیکریٹری پلاننگ اویس منظور سمرا، متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز، اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ احسن اقبال نے بتایا کہ اگست 2023ء میں چین کے صدر شی جن پنگ کی تجویز کردہ پانچ راہداریوں پر کنسپٹ پیپرز تیار…

Read More

اسلام آباد۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے فلسطین کے سبکدوش ہونے والے سفیر احمد جواد عبد العزیز رابعی نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے فلسطینی عوام اور ان کے حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں معصوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 40000 سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید اور 90000 سے زائد زخمی ہوئے۔ وزیراعظم نے دو ریاستی حل کے ذریعے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور…

Read More

کراچی۔ گل احمد انرجی لمیٹڈ کے چیئرمین دانش اقبال کی بیوی نے کراچی کے علاقے کار ساز روڈ پر6 افراد کو کچل دیا ۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے ،پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا پولیس کے مطابق ملزمہ نتاشہ نے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکلوں کو روندتے ہو ئے گاڈی کو ٹکر مار دی ۔ حادثے میں عمران عارف اور آمنہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ ملزمہ کے شوہر دانش اقبال گل انرجی لمیٹڈ کمپنی کے چئیرمین ہیں ۔ ملزمہ نے ٹویوٹا لینڈ کروزر BY- 0033 سے کچل دیا جو کہ گل احمد…

Read More

بیجنگ: چین میں پاکستانی سفارت خانے نے ایک تلوں کی صنعت پر کانفرنس کا انعقاد کیا۔ جس میں اس فصل کے معمولی سے اہم نقدی فصل کے طور پر ترقی کو اجاگر کیا گیا اور تلوں کی برآمدات بڑھانے اور چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے مقصد پر زور دیا گیا۔ پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی پوسٹ کے مطابق، پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں نے دو طرفہ زرعی تعاون کے تحت تلوں کی مکمل صلاحیت کو حاصل کرنے پر مؤثر گفتگو کی۔

Read More

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد مقامی حکومت کے انتخابات کے لیے نامزدگی کے کاغذات جمع کرانے کی تاریخ کو اس ماہ کی 28 تاریخ تک بڑھا دیا ہے۔ ای سی پی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام مختلف سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو انتخابی عمل میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول میں بھی تبدیلی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس کے مطابق، اب ووٹنگ 9 اکتوبر کو ہوگی۔

Read More

لاہور: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں سے جڑا ہوا ہے۔ آج لاہور میں پنجاب بھر سے بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں منعقدہ انعامات کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ پوزیشن ہولڈرز طلباء قوم کا فخر ہیں۔ مریم نواز نے 25 ارب روپے مالیت کے اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا تعلیمی نظام اگلے پانچ سالوں میں تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک الیکٹرک بائیک اسکیم شروع کی گئی…

Read More

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں نیشنل یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان علم حاصل کریں اور سیکھنے کا عمل کبھی بھی بند نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں افہام و تفہیم اور احترام کے پل تعمیر کرنا چاہئیں اور نفرت کو مسترد کرنا چاہیے۔ اتحاد میں طاقت ہے اور طاقت میں ہمارا مستقبل ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ انہیں بلوچستان میں دورے کے دوران بتایا گیا کہ کچھ ناراض بلوچ پہاڑوں پر جا کر بیٹھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماں سے کبھی…

Read More

راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کی کامیاب تربیتی لانچنگ مکمل کر لی ہے۔صدر،وزیر اعظم ،سیاسی ومذہبی جماعتوں کےسربراہوں نے قوم کو مبارکباد پیش کی ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، پاکستان نے شاہین ٹو بیلسٹک میزائل کی تربیتی لانچنگ کامیابی سے انجام دی، جس کا مقصد عسکری تربیت، مختلف تکنیکی مہارتوں کی تصدیق، اور کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ بیلسٹک میزائل کی تربیتی لانچنگ کی نگرانی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور اسٹریٹیجک اداروں کے انجینئرز کے سینئر افسران نے کی۔…

Read More

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کو بے وقوفی قرار دینے پر ایسا رد عمل دیا ہے کہ عوام کے دل جیت لئے مریم نواز نے لاہور میں صوبے بھر کے پوزیشن ہولڈر طلبا کے اعزاز میں ایوان وزیراعلیٰ میں ایک تقریب منعقد کی، جس میں ان کے والدین اور اساتذہ کو بھی مدعو کیا گیا۔ مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات، تمغے اور سرٹیفکیٹ بھی دیے۔ تقریب کے دوران مریم نواز نے طلبا کو والدین اور اساتذہ کی خدمت اور احترام کرنے کی نصیحت کی۔ انہوں نے…

Read More

اسلام آباد: بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایک نیا ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس آفیسر وقار الحسن نے توشہ خانہ 2 سے متعلق ریفرنس پیش کیا ہے۔ رجسٹرار آفس نے توشہ خانہ 2 ریفرنس کی جانچ شروع کر دی ہے۔ نیب نے بشریٰ بی بی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کے بارے میں تفتیش کی تھی۔ گزشتہ روز احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔

Read More