کراچی: اداکارہ اور ماڈل کومل عزیز خان نے بتایا ہے کہ ان کی پیدائش کے وقت ان کے والد کی عمر 50 سال تھی۔یہ بات انہوں نے ایک مارننگ شو کے دوران کہی
کومل عزیز خان نے کہا کہ وہ بہت منتوں اور دعاؤں کے بعد پیدا ہوئیں۔ ان کے والد نے 45 سال کی عمر میں شادی کی تھی، اور پانچ سال تک کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ ان کی پیدائش کے وقت والد 50 سال کے تھے۔ کومل عزیز خان نے وضاحت کی کہ ان کے والد نے اپنی والدہ کی خدمت کی اور والدہ کے انتقال کے بعد شادی کی۔
پہلے شادی۔ پھر محبت!……… ۔انمول بلوچ کھل کر بول پڑیں
اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کے والد کا انتقال 8 سال قبل ہوا تھا اور انہیں اپنے والد سے بہت محبت تھی۔ ان کے والد حساس مزاج کے حامل تھے اور والدہ سے زیادہ ان کی دیکھ بھال کرتے تھے۔ ایک بار جب گرم چائے گرنے سے کومل عزیز خان جل گئی تھیں، تو ان کے والد کو دیکھ کر بے ہوش ہو گئے تھے۔
کومل عزیز خان نے کہا کہ پاکستان میں ان کے والد جیسا کوئی دوسرا نہیں تھا۔ وہ اپنی دونوں بیٹیوں سے بہت محبت کرتے تھے، ان کا خیال رکھتے اور ان کے ساتھ کھیلتے تھے۔ والدہ سے تو ڈرتے تھے، لیکن والد سے کبھی خوف محسوس نہیں ہوا۔