اسلام آباد۔اسلام ٓباد میں خون کی کمی سے متعلق آزاد اسکول مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے
یہ مہم اللہ والا ٹرسٹ کے ساتھ مشترکہ طور پرکی گئی ہے ، آزاد اسکول مہم کا آغاز ہائر سیکنڈری اسکولز سے ہوگا۔
ایک بیان میں کے مطابق اس مہم کا مقصد طلباء میں خون کی کمی کا خاتمہ کرنا ہے تاکہ انہیں بہترین صحت اور تعلیمی کارکردگی کے لیے ضروری غذائی اجزاء فراہم کیے جا سکیں۔
ہمارا طریقہ کار:طلباء کو آئرن سپلیمنٹس فراہم کریں گے تاکہ ان کی ہیموگلوبن کی سطح میں اضافہ ہو سکے۔
بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ طلباء میں کھجوریں تقسیم کریں گے، جو آئرن کا قدرتی ماخذ ہیں۔
ہمارا مقصداس سال کے آخر تک، ہم اسلام آباد کے ہر اسکول کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ کوئی بھی طالب علم پیچھے نہ رہ جائے۔