اسلام آباد۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود اور بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔
دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ راولپنڈی اسٹیڈیم اور دامنِ کوہ میں تصاویر بنوائیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ شائقین ہمیشہ چاہتے ہیں کہ کرکٹ ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے اور ان کے لیے میچ جیتے۔ ہمارے پاس ایک باصلاحیت کرکٹرز کی ٹیم ہے جو سیریز میں بہترین کارکردگی کے لیے تیار ہے۔
شان مسعود نے کہا کہ ہمارے باؤلرز میں 20 وکٹیں لینے اور ٹیم کو فتح دلانے کی صلاحیت ہے
اور ہوم گراونڈ پر ٹیم کی قیادت کرنا ایک اعزاز ہے۔ کپتانی ایک بڑی ذمہ داری ہے، اور میں اس ٹیم کو کامیابی کی طرف لے جانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
احسن اقبال سروخرو،ناروا سپورٹس کمپلیکس کیس چار سال بعد ختم
دوسری طرف، بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسین شانتو نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز بہت اہم ہے اور ہمیں علم ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں بڑی صلاحیت موجود ہے۔
یہ سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ہر میچ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ بنگلہ دیش اے اور شاہینز کے درمیان سیریز نے ہمارے کھلاڑیوں کو حالات کے مطابق کھیلنے میں مدد فراہم کی ہے۔
دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 اگست (کل) سے شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ اسی میدان پر 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔