- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
ممبئی: عالمی شہرت یافتہ اداکار پرابھاس، دیپیکا پڈوکون، امیتابھ بچن، کمل ہاسن اور دیشا پاٹانی کی زبردست سائنس فکشن فلم ‘کالکی2898’ اب نیٹ فلکس پر دستیاب ہے۔ فلم نے عالمی سطح پر نئے ریکارڈ بناتے ہوئے ایک ہزار کروڑ روپے کا ہدف عبور کیا ہے۔ ‘کالکی 2898’ نے شاہ رخ خان کی ہٹ فلم ‘پٹھان’ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا اور صرف دو ہفتوں میں بھارتی باکس آفس پر 543 کروڑ روپے کا کاروبار کیا جو ‘پٹھان’ کے کل کاروبار سے بھی زیادہ ہے۔ فلم کو سنگاپور میں بڑے پیمانے پر پیش کیا گیا، جہاں یہ 34 سے زائد مقامات…
اسلام آباد۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے مبارک ثانی نظرثانی فیصلے میں اصلاحات کے حوالے سے وفاقی حکومت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے نظرثانی فیصلے کے پیراگراف نمبر 7 ،42اور49 کو حذف کر دیا گیا عدالتی حکم نامے میں بیان کیا گیا ہے کہ نظرثانی شدہ پیراگراف کو عدالتی مثال کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے نظرثانی فیصلے کے پیراگراف 7، 42 اور 49 سی کو حذف کرنے کا فیصلہ کیا۔ عدالت میں علماء نے تینوں پیراگراف حذف کرنے کی درخواست کی تھی، اور دوران سماعت مولانا فضل الرحمان نے رائے دی تھی کہ…
راولپنڈی ۔پاک-بنگلہ دیش کرکٹ میچ کا دوسرا روز، راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ،ایس ایس پی آپریشنز نے پوائنٹ وائز ڈیوٹی کو چیک کیا اور افسران کو ہدایات دیں۔ پاک-بنگلہ دیش کرکٹ میچ کا دوسرا روز، راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا ایس ایس پی آپریشنز نے پوائنٹ وائز ڈیوٹی کو چیک کیا اور افسران کو ہدایات دیں،راولپنڈی پولیس کے 4500 سے زائد افسران و…
اسلام آباد – اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر فائنانس ٹیررازم تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایات پر اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر فائنانس ٹیررازم پر 3 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیا تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ایف آئی اے اور ایف سی ڈی او کے اپ سکیل پروگرام کے تحت کیا گیا ورکشاپ کے موضوعات مالیاتی انٹیلی جنس اور اینٹی منی لانڈرنگ تھے ورکشاپ میں ان لینڈ ریونیو (ایف بی آر) اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے افسران نے بھی شرکت کی۔ افتتاحی اور اختتامی تقاریب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل…
اسلام آباد_ موٹر وے پولیس نے شراب کی سمگل 157 بوتلیں برآمد کرلی ۔ موٹروے پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو لنک روڈ پر کھڑے دیکھا مشکوک گاڑی میں کوئی شخص موجود نہیں تھا ۔ پولیس نے جب چیکنگ کی تو گاڑی سے شراب کے بوتلیں برآمد ہوئی۔ موٹروے پولیس نے گاڑی سے برآمد ہونے والی شراب کی بوتلیں اور گاڑی تھانہ نون کے حوالے کردی ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے
اسلام آباد۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عرب مانیٹری فنڈ کے چئیر پرسن ڈاکٹر فہد الترکی نے ملاقات کی ہے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں زر مبادلہ کو قانونی طریقے سے ملک میں لانے کے حوالے سے حکومت پاکستان اقدامات اٹھا رہی ہے : و ملک میں ای-کامرس کے شعبے اور معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ہماری اولین ترجیح ہے : خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے جو کہ ایک بڑا زر مبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں : بونا اور راست…
اسلام آباد۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چوائس پوسٹنگ کے لئے اثر و رسوخ استعمال کرنے والے افسران و اہلکاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے ایف بی آر کی جانب سے جاری مراسلے میں کہاگیا کہ ہے کہ ایف بی آر کے بالخصوص فیلڈ اسائنمنٹ کے خواہاں افسران و اہلکاروں کی جانب سے اپنی مرضی کی ٹرانسفر و پوسٹنگ کے لئے بیرونی اثر و رسوخ استعمال کرنے کا کلچر دیکھا گیا ہے جو باعث تشویش ہے۔ بیرونی اثر و رسوخ استعمال کر کے اپنی مرضی کی پوسٹنگ کے خواہاں مڈ لیول افسران ادارے کے جونیئر افسران کے…
اسلام آباد: ٹیلی کام آپریٹرز ایسوسی ایشن نے انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی پر گہرے معاشی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردہ خط میں پاکستان ٹیلی کام ایسوسی ایشن نے کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار میں خرابی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری پر منفی اثر ڈالے گی۔ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سے فوری مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار کی تکنیکی مسائل کا جائزہ لے کر اسے درست کیا جائے۔ خط میں مزید بیان کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار کی کمی سے ٹیلی کام شعبہ شدید متاثر ہو…
اسلام آباد۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام چیریٹی پروگرام نہیں ہے بی آئی ایس پی کے تحت مسحق افراد کی مدد کی جارہی ہے ،مستحق خاندانوں کے افراد کے لئے ہنر مندی کی تربیت کا پروگرام شروع کررہے ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بہت اچھا پروگرام ہے، بی آئی ایس پی ملازمین ک خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو کم وسائل میں بہترین کام کررہے ہیں یہ پروگرام لوگوں کو خود مختار بنانے کے لئے بہتری ہے ،بی آئی ایس پی کے تحت اسکل ڈویلپمنٹ اور ہیومن…
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی بہن، علیمہ خان، نے کہا ہے کہ موجودہ پارٹی قیادت عمران خان کو جیل سے رہا کرنے کی خواہاں نہیں ہے۔ ترنول میں پی ٹی آئی کے آج کے جلسے کی منسوخی پر علیمہ خان کا شدید ردعمل سامنے آیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اعظم سواتی صبح سویرے بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیوں گئے؟ علیمہ خان نے مزید کہا کہ اعظم سواتی نے کس کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام دیا؟ صبح 7:30 بجے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات…