- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
لاہور۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مریم نور کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ مریم نور نے خوشخبری کا اعلان کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا سہارا لیا، جہاں انہوں نے اپنے ‘پریگنسی فوٹو شوٹ’ کی تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں مریم نور خوشگوار انداز میں باغ میں بیٹھی نظر آ رہی ہیں، اور انہوں نے اپنے چھوٹے شہزادے کے کپڑوں کی جھلک بھی دکھائی۔ اداکارہ نے کہا کہ میرے باغ میں سب سے قیمتی اور خوبصورت پھول کھل گیا ہے، میں نے اور میرے شوہر نے سب کی دعاوں کے ساتھ اپنے بیٹے کا خیرمقدم…
کراچی: پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے بزرگ اداکار فردوس جمال نے ایک بار پھر سُپر اسٹار ماہرہ خان کی خوبصورتی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں بوڑھی عورت قرار دے دیا۔ ایک پروگرام میں فردوس جمال نے میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں، میں نے ماہرہ خان کی عمر کی حقیقت بیان کی تھی اور ان کی اصل عمر کے مطابق وہ بوڑھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر لوگوں کو ماہرہ خان بظاہر خوبصورت لگتی ہیں تو یہ میری ذاتی رائے پر اثر انداز نہیں ہوتا، ہر شخص اپنے نقطہ نظر سے دیکھتا ہے اور میری نظر…
اسلام آباد: موٹر وے ایم 2 پر بھیرہ کے نزدیک ایک گاڑی میں 4 افراد کی لاشیں ملیں، جبکہ ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق پیٹرولنگ کے دوران انہیں اطلاع ملی کہ بھیرہ کے قریب ایک گاڑی سڑک کے کنارے رکھی ہوئی ہے۔ جب وہ وہاں پہنچے تو گاڑی میں پانچ افراد نیم بے ہوشی کی حالت میں تھے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بھیرا منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں علاج کے دوران 4 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ بے ہوشی کی حالت میں لائے گئے ایک مریض…
امریکا میں نوعمری کی شوگرمیں پچھلے 10سالوں میں تقریباً 20فیصد اضافہ ایک نئی تحقیق کے مطابق، 2012اور2022کے درمیان امریکا میں نوعمری کی شوگر (Type 2 diabetes) کے کیسز میں تقریباً 20فیصد اضافہ ہوا، جس میں عمر، نسل، آمدنی کی سطح، موٹاپا اور ورزش کی کمی سب کردار ادا کرتے ہیں۔ تحقیق کے سربراہ سولاکشن نیوپانے ، جو یونیورسٹی آف جارجیا کے کالج آف ایگریکلچرل اینڈ اینوائرنمنٹل سائنسز کے ڈاکٹریٹ کے طالب علم ہیں نے کہا “امریکا میں شوگر ہر روز بڑھ رہی ہے، اور آنے والے سالوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا،” ۔ “شوگر کے علاج اور پیداوار کی…
برطانیہ میں الزائمر کی دوا لِیکینی میب کو منظوری مل گئی ایک اہم کلینکل ٹرائل نے ظاہر کیا ہے کہ لِیکینی میب ہلکے الزائمر کے مریضوں میں یادداشت اور ذہنی چستی کی کمی کی رفتار کو 27فیصد سست کر سکتا ہے۔ تاہم، اس دوا کے کچھ مریضوں کے دماغ میں سوجن اور خون بہنے کا بھی امکان ہے۔ الزائمر کی تکلیف دہ علامات کو سست کرنے والی دوا کو دوا ساز ریگولیٹر نے منظوری دے دی ہے۔ ایک غیر معمولی دوہری تشخیص میں، ادویات اور صحت کی مصنوعات کے ریگولیٹری ایجنسی (MHRA) نے کہا ہے کہ دوا لِیکینی میب برطانیہ…
کینٹکی کے شخص کو بچے کی کفالت سے بچنے کے لیے موت کا جھوٹا دعویٰ کرنے پر نو سال قید کی سزا عدالتی حکام نے کہا کہ جسی کیپف، جو 2008میں طلاق شدہ تھا، نے ہوائی میں خود کو مردہ قرار دینے کے لیے ایک ڈاکٹر کی لاگ ان تفصیلات استعمال کیں۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق، ایک شخص کو بچے کی کفالت سے بچنے کے لیے اپنی موت کا جھوٹا دعویٰ کرنے پر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سمرسیٹ، کینٹکی کے 39سالہ جسی کیپف کو کمپیوٹر دھوکہ دہی اور شدت پسندی سے شناخت کی چوری کے الزامات میں نو سال…
ٹیکس ریفنڈ کی تاخیر،ملت ٹریکٹرز نے پروڈکشن پلانٹ بند کر دیا کراچی:مقامی آٹو موٹیو سیکٹر میں ایک اور ناخوشگوار خبر آئی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ نے اپنے پروڈکشن پلانٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے پی ایس ایکس انتظامیہ کو ایک خط ارسال کیا ہے۔ روس کیساتھ تجارت پر پابندیوں سے بچنے کیلئے برکس ماڈل اپنانے کا فیصلہ جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس ریفنڈ کی تاخیر کی وجہ سے پیداواری سرگرمیاں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کمپنی مسلسل مالی نقصانات کا شکار…
سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،وزیر اعظم شہباز شریف نےبونا-راست منصوبے کا آغاز کیا اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ایک نیا اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں بونا-راست (Buna-Raast) کنیکٹیوٹی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان کا ڈیجیٹل ادائیگی نظام راست، عرب مانیٹری فنڈ کے تحت قائم بونا نظام سے جڑ جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن کے تحت، اس منصوبے سے سمندر پار پاکستانیوں کو رقوم کی ترسیل کے لیے تیز، مؤثر اور کم لاگت کا نظام فراہم کیا جائے گا۔ راست…
آئی ایم ایف پروگرام2010پردو حالیہ پر پانچ فیصد سود،سٹیٹ بینک اسلام آباد۔سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی کے اجلاس میں آئی ایم ایف کے قرضوں اور ان پر واجب الادا سود کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے 2010ء کے پروگرام پر دو فیصد سود تھا جبکہ حالیہ پروگرام پر سود کی شرح 5 فیصد ہے۔ سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کی سربراہی میں سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی کے اجلاس میں قرضوں اور سود کی تفصیلات کمیٹی کے سامنے رکھی گئیں۔ وزارت خزانہ کے اہلکاروں نے وضاحت کی کہ آئی ایم ایف کے ساتھ…
اسلام آباد : کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے جی ایم کیبلز اینڈ پائپز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور نیو ایج کیبلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو ڈسٹری بیوٹرز کی ری سیل پرائس کو فکس کر دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں ۔ کسی بھی کمپنی کی جانب سے ڈسٹری بیوٹرز کی ری سیل قیمت کو فکس کر دینا، کمپٹیشن ایکٹ 2010 کی دفعہ 4 کی خلاف ورزی ہے ۔ ری سیل پرائس مینٹیننس (آر پی ایم) ایک ایسا انتظام ہوتا ہے جس میں اشیاء یا خدمات فراہم کرنے والی کمپنی اپنی پراڈکٹ کے ڈسٹری بیوٹرز سے ایک معاہدہ کے تحت…