اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی بہن، علیمہ خان، نے کہا ہے کہ موجودہ پارٹی قیادت عمران خان کو جیل سے رہا کرنے کی خواہاں نہیں ہے۔
ترنول میں پی ٹی آئی کے آج کے جلسے کی منسوخی پر علیمہ خان کا شدید ردعمل سامنے آیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اعظم سواتی صبح سویرے بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیوں گئے؟
علیمہ خان نے مزید کہا کہ اعظم سواتی نے کس کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام دیا؟
صبح 7:30 بجے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کس طرح ممکن ہے؟ انہوں نے الزام لگایا کہ اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ کی وجہ سے یہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے جلسہ ملتوی کروا رہے ہیں۔
عمران خان کی بہن نے کہا کہ اگر کارکنوں کا سامنا کرنے کی جرات نہیں تھی تو بانی پی ٹی آئی سے فیصلہ کروا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قیادت کا عمران خان کو باہر نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
پارٹی کا چیئرمین باہر بیٹھا ہے، تو اس نے فیصلہ کیوں نہیں کیا؟ یہ لوگ خود فیصلے کرتے ہیں اور ان کا نام عمران خان کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں۔