اسلام آباد – اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر فائنانس ٹیررازم تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایات پر اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر فائنانس ٹیررازم پر 3 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیا
تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ایف آئی اے اور ایف سی ڈی او کے اپ سکیل پروگرام کے تحت کیا گیا
ورکشاپ کے موضوعات مالیاتی انٹیلی جنس اور اینٹی منی لانڈرنگ تھے
ورکشاپ میں ان لینڈ ریونیو (ایف بی آر) اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے افسران نے بھی شرکت کی۔
افتتاحی اور اختتامی تقاریب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جان محمد، ڈائریکٹر جنرل اے ایم ایل/سی ایف ٹی اتھارٹی ڈاکٹر احسان صادق نے خطاب کیا
علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ لبنیٰ فاروق ملک اور برطانوی ہائی کمیشن کے سیکیورٹی اور جسٹس کاونسلر جوزف وٹل نے بھی تقاریب سے خطاب کیا۔
ورکشاپ اور کانفرنس کا مقصد افسران کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے تاکہ منی لانڈرنگ خصوصاً حوالہ ہنڈی کی موثر تحقیقات کر سکیں
اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جان محمد نے پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کے معیارات کے نفاذ کے عزم کی تعریف کی اور ان کوششوں کے استحکام پر زور دیا