اسلام آباد۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام چیریٹی پروگرام نہیں ہے
بی آئی ایس پی کے تحت مسحق افراد کی مدد کی جارہی ہے ،مستحق خاندانوں کے افراد کے لئے ہنر مندی کی تربیت کا پروگرام شروع کررہے ہیں
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بہت اچھا پروگرام ہے، بی آئی ایس پی ملازمین ک خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو کم وسائل میں بہترین کام کررہے ہیں
یہ پروگرام لوگوں کو خود مختار بنانے کے لئے بہتری ہے ،بی آئی ایس پی کے تحت اسکل ڈویلپمنٹ اور ہیومن ڈویلپمنٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کے نام پر نظام صحت کو تباہ کر دیا گیا ہے،خیبر پختونخوا میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے
،دہشت گردی کے خلاف جس جنگ کو ہم ختم کر چکے تھے کچھ ناعاقبت اندیشوں نے اسے دوبارہ زندہ کیا