اسلام آباد ۔ اسلام آباد پولیس نے لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے تینوں ملزمان گرفتارکرلیا ہے ۔واقعہ 4 ستمبر کو تھانہ شالیمار کے علاقہ ایف ٹین میں پیش آیا تھا۔گرفتار ملزمان میں ملزمہ شمائلہ، ساجد محمود اور سردار ولی شامل ہیں۔ملزمان علیشہ نامی لڑکی پر تیزاب پھینک کر وقوعہ کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وقوعہ کا نوٹس لے کر سپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی تھی۔پولیس ٹیم نے ملزمان کو جدید تکنیکی و انسانی ذرائع سے ٹریس کیا۔ملزمہ شمائلہ نے متاثرہ لڑکی علیشہ کو ذاتی رنجش پر ساتھیوں کی مدد سے تیزاب کا نشانہ بنایا تھا۔