کراچی: ادارہ قومی بچت نے اپنی مختلف بچت اسکیموں پر منافع کی شرحوں میں 0.03 فیصد سے لے کر 1.22 فیصد تک کی کمی کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 1.22 فیصد کی کمی کے بعد 16.36 فیصد مقرر کی گئی ہے، جبکہ سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 1 فیصد کم ہو کر 18 فیصد ہو گئی ہے۔
اسی طرح، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 0.68 فیصد کی کمی کے بعد 17.2 فیصد کر دی گئی ہے، جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس اور اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 0.3 فیصد کی کمی سے 15.5 فیصد ہو گئی ہے۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 12 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد 14.52 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق، شرح منافع میں یہ کمی آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی کا اشارہ ہو سکتی ہے۔