اسلام آبا د۔ حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان دیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل پر کوئی اعتراض نہیں ہے،یہ بیان اٹارنی جنرل آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا گیا،اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت کے پاس کوئی وجہ نہیں کہ وہ ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل کیساتھ نہ کھڑی ہو۔بعد ازاں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاجس میں کہاگیا ہے کہ اٹارنی جنرل کے مطابق حکومت بھی الگ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے رحم کی اپیل دائر کرے گی، اٹارنی جنر کے مطابق اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر بھی امریکی حکومت سے بات کی جائے گی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق امریکہ سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بھرپور کام ہو رہا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے 3 ہفتوں کا وقت درکار ہے،کیس 18 اکتوبر 2024 کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جاجائیگا۔