- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
دمشق ۔سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شام میں پہلا پاکستانی سیاحتی سیمینار منعقد کیا گیا،شام میں تعینات پاکستانی سفیر ائیر مارشل (ر) شاہد علوی کے مثبت اقدام سے دمشق میں پہلا پاکستانی سیاحتی سیمینار منعقد ہوا ،سیمینار میں پاکستان سے آنے والے 9 سیاحتی آپریٹرز کی شامی وزارت سیاحت کی جانب سے بھرپور مہمان نوازی کی گئی، سیاحتی آپریٹرز کو شام کے مختلف شہروں اور سیاحتی مقامات پر لے جا کر شام کی ثقافت سے روشناس کروایا گیا،سیمینار کے دوران شرکاء کو تمام خطوں اور کھانوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات دی گئیں جنہوں نے پاکستان کا دورہ کرنے…
اسلام آباد۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت آئینی ترامیم کی بجائے سب کچھ بلڈوز کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پارلیمنٹ کو ایک ربڑ سٹمپ بنا دیا گیا ہے جہاں اوپر سے آرڈر آتے ہیں اور فوراً عمل درآمد شروع ہو جاتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمن کو ترمیم کا مسودہ دیا گیا ہے تو یہ ہمارے ساتھ بھی شیئر کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر فیصلے رات کی تاریکی میں کیے جا رہے ہیں تو…
اسلام آباد۔ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الزام لگایا ہے کہ ان کے دو اراکین اسمبلی کو غائب کر دیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کمیٹی میں خفیہ گفتگو ہوئی ہے، جو کہ رات کے اندھیرے میں کی جا رہی ہے، اور حکومت نے آج بھی بل ہمارے ساتھ شیئر نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اور حکومت نے ووٹنگ کی کوئی تاریخ نہیں دی۔ مولانا فضل الرحمان کی کسی تجویز پر عمل نہیں ہوا، ہم نے صرف سنا ہے…
اسلام آباد۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام مقرر کردہ اہداف پورے کر لیے ہیں۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد دوسرے مالیاتی اداروں سے فنڈز کی فراہمی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کو معاہدے کی منظوری اپنے طریقہ کار کے مطابق دینا ہوتی ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت جلد مکمل…
اسلام آباد۔ حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی مجوزہ آئینی ترامیم سامنے آ گئی ہیں جن میں بیس سے زائد شقیں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئین کی شقیں 51، 63، 175، اور 187 میں ترمیم شامل ہے۔ بلوچستان اسمبلی کی نمائندگی میں اضافہ، بلوچستان اسمبلی کی سیٹوں کو 65 سے بڑھا کر 81 کرنے اور آئین کے آرٹیکل 63 میں ترامیم شامل ہیں۔ منحرف اراکین کے ووٹ، آرٹیکل 63 میں تبدیلی، اور آئین کے آرٹیکل 181 میں بھی ترمیم کی جانے کی توقع ہے۔ آئینی عدالت کے فیصلے پر اپیل بھی اسی عدالت میں سنی جائے گی۔…
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنی پہلی بیٹی کے ساتھ گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد میڈیا نے اس خوشگوار لمحے کو کیمرے میں قید کر لیا ہے۔ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد انسٹاگرام بائیو میں نیا ماں بننے کا روٹین شیئر کرتے ہوئے لکھا: “فیڈ، برپ، سلیپ، ریپیٹ”۔ فوٹوگرافرز نے دیپیکا اور رنویر کی گاڑی کے اندر کی جھلکیاں قید کیں، جہاں دیپیکا اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئے تھیں اور رنویر اپنی ننھی پری کو محبت سے دیکھ رہے تھے۔ دیپیکا…
میساچوسیٹس: امریکہ میں ایک شخص نے دو دہائیوں سے مسلسل ایک ہی ہندسوں کا سیٹ استعمال کرتے ہوئے بالآخر 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔ امریکی ریاست میساچوسیٹس کے بلیک اسٹون علاقے سے تعلق رکھنے والے تھامس اینسکو نے لاٹری افسران کو بتایا کہ جن ہندسوں کا انہوں نے اپنے میگا ملین ٹکٹ کے لیے انتخاب کیا، وہ ان کے لیے بہت مانوس ہیں۔ تھامس اینسکو نے بتایا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے ان ہی ہندسوں کے ساتھ لاٹری میں قسمت آزما رہے ہیں، اور یہ ہندسے ان کی سالگرہ سے متعلق ہیں۔ تھامس اپنے ساتھ اپنی اہلیہ…
میڈرڈ: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاج کے لیے منظور شدہ دوائیں، سیمیگلوٹائڈ اور ٹائرزیپاٹائڈ، ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا افراد کو بھی وزن کم کرنے اور بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔ یہ تحقیق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں یورپین ایسوسی ایشن فار دی اسٹڈی آف ڈائیبیٹیز کے سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی۔ محققین نے رپورٹ میں بتایا کہ موٹاپے یا زیادہ وزن کا شکار ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں نے جب مونجارو (ٹائرزیپاٹائڈ) کا استعمال کیا، تو ان کے روزانہ انسولین کے استعمال…
محققین نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں گرین لینڈ میں پیش آنے والی ایک لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے آنے والی میگا سونامی نے زمین کو نو دن تک ہلایا۔ تحقیق کے مطابق، 1.2 کلومیٹر (0.7 میل) اونچی پہاڑی چوٹی کے گرنے سے گہرے پانی والے خطے میں سونامی آیا، جس کے نتیجے میں زمین کی پرت بھی ہل گئی۔ یہ واقعہ پہاڑ کے دامن میں واقع گلیشیئر کے پتلے ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جو موسمیاتی تبدیلیوں کا ایک نتیجہ تھا۔ یونیورسٹی کالج لندن (UCL) کے سائنسدانوں پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم نے…
لندن: اس سال بھی ہر سال کی طرح، “اسٹرونومی فوٹوگرافر آف دی ایئر 2024” کی نمائش لندن کے نیشنل میوزیم میں رواں ہفتے منعقد کی جارہی ہے۔ فوربس کی رپورٹ کے مطابق، اس اعلیٰ پروفائل نمائش میں انعام یافتہ خلا کی تصاویر کو پیش کیا جائے گا، جن میں 2023 کے مکمل سورج گرہن کی تصویر بھی شامل ہے، جسے اس ہفتے کے شروع میں مقابلے کے فاتح کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ یہ سال اس مقابلے کا 16 واں ایڈیشن ہے، جس کا انعقاد ہر سال رائل آبزرویٹری گرین وچ کرتا ہے۔ آرٹ اور فلکیات سے متعلق…