اسلام آباد۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام مقرر کردہ اہداف پورے کر لیے ہیں۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد دوسرے مالیاتی اداروں سے فنڈز کی فراہمی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کو معاہدے کی منظوری اپنے طریقہ کار کے مطابق دینا ہوتی ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت جلد مکمل ہو جائے گی، اور 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے کمرشل بینک سمیت مختلف ذرائع سے مدد لی گئی ہے۔