- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد ۔ ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں نے حکومت کی جانب سے ایک ہزا ر روپے سے زائد ماہانہ فیس لینے والے نجی سکولوں پر پوائنٹ آف سیلز ٹیکس کے مجوزہ نفاذ کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی ہے،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر ملک ابرار حسین نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ مذکورہ ٹیکس سے تعلیم انتہائی مہنگی اور عام آدمی کی پہنچ سے مزید دور ہو جائے گی، 25فیصد ٹیکس کا مطلب سیدھا ہے کہ چا ر ہزار فیس لینے…
لندن: حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 1 اکتوبر 2025 سے ٹی وی پر رات 9 بجے سے پہلے جنک فوڈز کے اشتہارات پر پابندی نافذ کر دی جائے گی۔ حکومتی جماعت لیبر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنک فوڈ کی تشہیر کے ساتھ ساتھ آن لائن اشتہارات پر بھی مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد بچوں میں موٹاپے کے مسائل کو کم کرنا ہے۔ اس سے قبل، 2021 میں جب بورس جانسن وزیر اعظم تھے، کنزرویٹو پارٹی نے اس پابندی کا فیصلہ کیا تھا لیکن صنعت کو تیاری کے لیے مزید…
سافٹ ڈرنکس، خوراک، پانی، کپڑوں اور فرنیچر میں ایسے کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو لوگوں کی صحت کے لیے خطرہ پیدا کر سکتے ہیں۔ ان کیمیکلز کو “پی ایف ایز” یا “forever chemicals” بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ کیمیکلز انسان کی روزمرہ کی مصنوعات میں شامل رہتے ہیں اور ختم نہیں ہوتے۔ یہ کیمیکلز 1950 کی دہائی سے صارفین کی مصنوعات میں استعمال ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر کارمین مارسیٹ، جو ایموری یونیورسٹی کے رولنز اسکول آف پبلک ہیلتھ میں ریسرچ کی ممتاز پروفیسر ہیں، نے ان کیمیکلز کے حمل کے دوران اثرات پر تحقیق کی ہے۔ انہوں نے کہا…
اسلام آباد ۔وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ناراض رکن اختر مینگل سے رابطہ کیا ہے اور آئینی ترمیم پر حمایت مانگ لی ہے تاہم اختر مینگل نے اپنےتحفظات کا اظہار کیا اور آئینی ترمیم سے متعلق مسودہ بھی مانگ لیا اورکہا کہ پارٹی سے مشاورت کے بعد آگاہ کروں گا ، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ووٹ کیلئے اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، بی این پی مینگل نے لاپتا افراد کی بازیابی تک ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تاہم بعد میں سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے…
لاہور: مون سون کی بارشوں کا سلسلہ اختتامی مراحل میں داخل ہوتے ہی لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں خشک موسم کی وجہ سے گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ آج چھٹی کے دن شہر کی شاہراہوں پر معمول سے کم رش دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کی بڑی وجہ گرمی ہے کہ لوگوں کی اکثریت اپنے گھروں میں ہی موجود ہے۔ لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور…
لاہور: غازی آباد پولیس نے ملزم اجمل شہزاد کو 08 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوششں کرنےپر گرفتار کر لیا۔ غازی آباد پولیس نے ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ پولیس کے مطابق بچہ چیز لینے کے لیے گھر سے باہر نکلا تو ملزم بچے کو ورغلا کر اپنے کواٹر پر لے گیا اور وہاں اس نے بدفعلی کی کوشش کی۔ ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ بچے کے والد عتیق الرحمان کی مدعیت میں ملزم اجمل شہزاد کے…
اسلام آباد: تحریک انصاف نے آئینی ترامیم کی مشروط حمایت کی پیشکش کردی ہے۔پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔خورشید شاہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے خصوصی کمیٹی کے سامنے اپنی آئینی ترمیم پیش کی، پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ہماری ترمیم کو منظور کرلے تو اتفاق رائے ممکن ہے۔اجلاس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے…
بہو نے مبینہ طور پر ساس کو قتل کرڈکیتی کا روپ دے دیا۔ سوات مینگورہ کے علاقہ بارامہ میں ساس کے منہ پر بہو نے تکیہ رکھ کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق بہو نے ساس کو قتل کرکے ڈکیتی کا ڈرامہ رچا دیا۔ واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔ پولیس کے تفتیش کرنے پر حقیقت سامنے آگئی۔ مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔
اسلام آباد ۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔ حکومتی رہنماؤں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کا ساتھ دیں گے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم ایک جامع پیکیج پر مشتمل ہے، جس میں ایک آئینی عدالت قائم کی جائے گی۔ آئینی عدالت کے لیے ججز کی تقرری کا طریقہ کار بھی وضع کیا جا رہا ہے۔ آئینی عدالت کے لیے نئے ججز کی تقرری کی جائے گی، اور…
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کو غیر فعال تعلیمی نظام کی اصلاح اور معیاری تربیت کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایجوکیشن اسکیم کو اپنانے کی تجویز دی ہے۔ یہ تجویز پاکستان کی طرف سے غیر فعال تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے مالی مدد کی درخواست پر دی گئی ہے، اور اس کا مقصد اسکول سے باہر تمام بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایشیائی ترقیاتی بینک نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک جامع حکمت عملی کے تحت کثیر جہتی مشاورتی پالیسی اپنائے اور بھارتی وزیراعظم…