Author: Web Desk

اسلام آباد۔امریکی انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور جان باس پاکستان پہنچ گئے، جان باس ترکیہ سے تین روزہ دورے پر وفد کے ہمراہ نورخارن ائربیس پر اترے، جان باس کا طیارہ رات ساڑھے تین بجے اترا، انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ پاکستان کے سینئر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کرکے دوطرفہ امور اور خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر بات کریں گے ، جان باس کا دورہ پاکستان تین روزہ ہوگا جو کہ 18 ستمبر تک جاری رہے گا۔

Read More

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق ان قیدیوں پر نہیں ہوگا جو قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی کے جرم میں سزا یافتہ ہیں۔ علاوہ ازیں، غیر ملکی افراد ایکٹ 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر بھی یہ کمی لاگو نہیں ہوگی۔ مالی…

Read More

اسلام آباد۔وزارتِ دفاع نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان کے ملٹری ٹرائل کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاع موجود نہیں ہے۔ ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ممکنہ ملٹری ٹرائل اور فوجی تحویل میں دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سوال کیا کہ اگر کسی کو ملٹری حراست میں لیا جانا ہے تو اس کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی فوجی افسر بیانات دیتا ہے…

Read More

اسلام آباد ۔‏آئینی ترمیمی بل کے مسودے میں مجموعی طور پر 43 تجاویز شامل کی گئی ہیں جن میں ججز کے حوالے سے انتہائی اہم تجاویز اور آرمی ایکٹ کا آئینی تحفظ بھی شامل ہے۔‏ مسودے کے مطابق مجوزہ آئینی ترمیمی بل میں آئین کے آرٹیکل 63A میں ترمیم کی تجویز ہے۔ نئی ترمیم کے مطابق 63A کے تحت پارلیمانی پارٹی ہدایت کے خلاف ووٹ دینے والا اسمبلی رکنیت تو کھو دے گا مگر اسکا ووٹ شمار کیا جائے گا۔ ‏ترمیمی بل میں آئین کے آرٹیکل 17 میں ترمیم کے زریعے سپریم کورٹ کی جگہ وفاقی آئینی عدالت شامل کرنے…

Read More

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت 30،30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں فوراً رہا کرنے کا حکم دیا۔ یہ ضمانت کی درخواستیں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے سماعت کیں۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایم این اے احمد چٹھہ مقدمے میں نامزد ہیں اور مقدمے میں شامل دفعات کی سزا کم سے کم تین سال ہے، اس لیے ضمانت…

Read More

دبئی: بھارت کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے بالی ووڈ کے بعد ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں بھی اپنی شاندار اداکاری کا لوہا منوایا اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ 15 ستمبر کی شب دبئی میں ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز (SIIMA) 2024 کی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں ایشوریا رائے بچن نے اپنی بیٹی آرا دھیا بچن کے ساتھ شرکت کی۔ دونوں نے ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ پر واک کی اور مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ ایشوریا رائے بچن کو ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز 2024 میں اُن کی فلم ‘پونیئن سیلوان 2’…

Read More

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی میٹا نے اپنے واٹس ایپ اور میسنجر صارفین کے لیے تھرڈ پارٹی چیٹ میسجنگ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین کے لیے متعارف کرائے جانے والے اس نئے فیچر میں ایسے اختیارات شامل کیے جائیں گے جو واٹس ایپ اور میسنجر کے پیغامات کو تھرڈ پارٹی چیٹس کے ایک ہی ان باکس میں یا الگ الگ ظاہر کرنے کی سہولت فراہم کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق، میٹا نے گزشتہ سال ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایکٹ (ڈی ایم اے) کے نفاذ کے بعد تھرڈ پارٹی چیٹس پر کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ اس قانون…

Read More

اسلام آباد (شاہد میتلا) خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے علاوہ تمام جماعتوں نے ملٹری کورٹس بنانے کی حکومتی تجویز مستردکردی۔تفصیلات کےمطابق آئینی ترمیم کا جائزہ لینے کے لئے پارلیمیٹرینز کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔اجلاس تین گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے جے یو آئی (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی تجویز پر آئینی ترمیم کو فی الحال موخر کردیا ہے،اجلاس میں مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے جو پانچ سے چھ دن جاری رہ سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے ملٹری کورٹس تشکیل…

Read More

اسلام آباد ۔سپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس ایک دن کے لئے ملتوی کر دیا ،ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ مولانا فضل الرحمن سے ہونے والے ملاقات کے دوران کیا گیا ،اس سے قبل مولانا فضل الرحمن خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہائوس پہنچے ،صحافیوں نے سوال پوچھا کہ کیا آپ حکومت کے ساتھ ہیں یا اپوزیشن کے ،کس کو خوشخبری سنا رہے ہیں جس کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قوم کے لئے خوشخبری ہوگی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی…

Read More

اسلام آباد ۔وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ،پٹرول 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کمی کی گئی ہے، وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ،نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 6پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لٹر کمی کی گئی،مٹی کے تیل کی قیمت میں 11روپے 16پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔

Read More