میساچوسیٹس: امریکہ میں ایک شخص نے دو دہائیوں سے مسلسل ایک ہی ہندسوں کا سیٹ استعمال کرتے ہوئے بالآخر 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔
امریکی ریاست میساچوسیٹس کے بلیک اسٹون علاقے سے تعلق رکھنے والے تھامس اینسکو نے لاٹری افسران کو بتایا کہ جن ہندسوں کا انہوں نے اپنے میگا ملین ٹکٹ کے لیے انتخاب کیا، وہ ان کے لیے بہت مانوس ہیں۔ تھامس اینسکو نے بتایا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے ان ہی ہندسوں کے ساتھ لاٹری میں قسمت آزما رہے ہیں، اور یہ ہندسے ان کی سالگرہ سے متعلق ہیں۔
تھامس اپنے ساتھ اپنی اہلیہ کو بھی لاٹری ہیڈکوارٹرز لے کر گئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی اہلیہ بھی 20 برس قبل ایک علیحدہ لاٹری جیت چکی ہیں۔
فاتح نے کہا کہ وہ یہ پیسے اپنے بچوں اور ان کے خاندان کی مدد کے لیے استعمال کریں گے۔