اسلام آباد: پاکستان کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کر لیا گیا۔
یہ کامیابی پاکستان اور پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کی ایٹمی توانائی کے محفوظ اور ترقی پسند استعمال میں IAEA کے اہم اقدامات میں بھرپور شراکت کو ظاہر کرتی ہے۔ 68 ویں جنرل کانفرنس (GC) پاکستان کے لیے متعدد اعزازات لائی ہے۔
قبل ازیں، اسلام آباد میں پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے معروف اسپتال نیوکلیئر میڈیسن، آنکولوجی اینڈ ریڈیو تھراپی انسٹی ٹیوٹ (NORI) نے کینسر کی تشخیص اور علاج میں اپنی شراکت کے سبب عالمی سطح پر تعریف حاصل کی۔
یہ اعتراف بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے سائیڈ لائن ایونٹس کے دوران کیا۔