لاہور: قصور میں تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے ڈرون کیمرے کی مدد سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق، ملزمان بھیڈیاں کلاں جرنیلی روڈ کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کر رہے تھے، جس کی معلومات ملنے پر تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی۔
گرفتار شدگان کی شناخت آفتاب اور الطاف کے نام سے ہوئی، جو سہجرہ گاؤں کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے آدھا کلوگرام سے زائد ہیروئن، ڈرون کیمرے کا ریموٹ، اور ڈرون کی بیٹریاں بھی برآمد کیں۔