بیجنگ۔چین میں ایک خاتون گورنر، مس ڑونگ یانگ، کو 58 ملازمین کے ساتھ جنسی و رومانوی تعلقات اور بدعنوانی کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق، انہیں اپریل 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا، اور اب انہیں 13 سال قید اور 10 لاکھ یوآن جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
ژونگ یانگ، جنہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے “خوبصورت گورنر” کہا جاتا ہے، نے صوبہ گوئڑو میں ایک ضلع کی گورنر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ رپورٹس کے مطابق، ان پر 58 ماتحت مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے اور تقریباً 60 ملین یوآن رشوت لینے کا الزام ہے۔
52 سالہ ڑونگ یانگ نے 22 سال کی عمر میں کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ چینی میڈیا کے مطابق ایک دستاویزی فلم میں ان کے خلاف الزامات اٹھائے گئے تھے، اور انہیں نظم و ضبط اور قانون کی خلاف ورزیوں کا بھی مجرم قرار دیا گیا تھا۔ الزامات میں یہ بھی شامل ہے کہ ان میں سے کچھ مردوں کو فوائد کی پیشکش کی گئی، جبکہ کچھ نے ڈر کی وجہ سے ایسا کیا۔