- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر نو سوالات اٹھا دیے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے معاملے کے حوالے سے 14 ستمبر کو اکثریتی جج کی وضاحت کے سلسلے میں نو سوالات پوچھ لیے ہیں۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار جزیرہ سلیم سے جواب طلب کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف نے وضاحت کی درخواست کب دائر کی، اور یہ درخواستیں پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں کیوں نہیں بھیجی گئیں۔چیف جسٹس نے مزید سوالات اٹھائے، جن میں یہ شامل تھے کہ متفرق درخواستیں بغیر…
کہوٹہ: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آئینی ترمیم اور ججز کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف پر کڑی تنقید کی، کہنے لگے کہ وہ غریبوں کی مدد کرنے کے بجائے ججز کی توسیع میں مصروف ہیں۔کہوٹہ یونیورسٹی میں عالمی لاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں ہونے پر ہم میرٹ کی بات کرتے ہیں، لیکن جب اقتدار ملتا ہے تو اپنی پسند کے فیصلوں کو ہی میرٹ سمجھنے لگتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا…
لاہور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے راستے میں رکاوٹ بنے ٹرک کے شیشے کو رائفل سے توڑ دیا۔خیبرپختونخوا سے قافلے کے ساتھ لاہور جلسے کے لیے آنے والے وزیراعلیٰ جب فیروز والہ کالا شاہ کاکو میں پہنچے تو راستے میں رکاوٹیں دیکھ کر ناراض ہوگئے۔ علی امین گنڈا پور غصے میں اپنی گاڑی سے اترے اور ٹرک کے شیشے کو رائفل سے توڑ دیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ساتھ موجود دیگر افراد نے ٹرک کے اندر بیٹھ کر اسے راستے سے ہٹا دیا، جس کے بعد قافلہ موٹروے کی طرف بڑھ گیا۔ انتظامیہ نے وہاں سڑک کو کنٹینر لگا کر بند کر…
لاہور: ضلعی انتظامیہ نے مقررہ وقت گزرنے پر تحریک انصاف کے جلسے کی بجلی بند کر دی، جبکہ پولیس نے پنڈال میں داخل ہو کر اسٹیج خالی کرایا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے قافلے کے ساتھ رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچے اورجلسہ سے مختصر خطاب کرکے واپس چلے گئے۔علی امین نے مختصر خطاب میں کہا ہے کہ میں آگیا ہوں ،میری حاضری کو قبول کریں اور آپ لوگوں جلدخوشخبری سنائوں گا ،اپنے لیڈر عمران خان کو جلد رہا کرنے جارہا ہوں ،عوام سے وعدہ ہے آپ کے لیڈر کو جب تک رہا نہیں کرا لیتا چین سے نہیں بیٹھوں گا…
لندن: برطانوی ادارے NHS Blood and Transplant اور یونیورسٹی آف برسٹل کی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ایک نئے بلڈ گروپ، MAL، کی نشاندہی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس پیش رفت نے AnWj نامی اینٹیجن سے جڑے 50 سال پرانے اسرار کو حل کیا ہے، جسے پہلی بار 1972 میں دریافت کیا گیا تھا۔ سینئر ریسرچ سائنسدان لوئیس ٹیلی کی قیادت میں اس ریسرچ ٹیم نے AnWj اینٹیجن سے محروم مریضوں کی شناخت کے لیے ایک جینیاتی ٹیسٹ تیار کیا ہے۔ یہ اختراع ماہرین کو MAL گروپ کے نایاب مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کرنے میں مدد دے…
ماہرین نے 2029 میں زمین کے قریب ایک بڑے شہابی پتھر کے گزرنے اور اس سے منسلک خطرات کی پیشگوئی کی ہے۔ اس شہابی پتھر کو Apophis کا نام دیا گیا ہے، جس کا مطلب “تباہی کا خدا” ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ شہابی پتھر اپریل 2029 میں زمین کے قریب پہنچ جائے گا۔ اگرچہ اس کے زمین سے براہ راست ٹکرانے کا خطرہ انتہائی کم ہے، لیکن نئی تحقیق سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اگر Apophis پر چھوٹے سیارچے یا خلائی چٹانیں ٹکراتی ہیں تو وہ زمین کے مدار میں داخل ہو سکتی ہیں۔ Apophis کا قطر 340…
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 36 برس کے ہوگئے، اور ان کی سالگرہ بلاول ہاؤس میں منائی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی سالگرہ کا کیک بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کے ہمراہ کاٹا۔ اس تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، اور پی پی پی کے صوبائی و قومی اسمبلی کے اراکین اور سینیٹرز نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، اور سیکریٹری اطلاعات…
کراچی: معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان کے دورے کا اعلان کیا ہے۔ وہ آئندہ ماہ اکتوبر میں پاکستان آئیں گے، جہاں حکومتِ پاکستان نے انہیں خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی، لاہور، اور اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ ان کے بیٹے شیخ فارق نائک بھی اس دورے میں ان کے ساتھ ہوں گے۔ وہ 5 اور 6 اکتوبر کو کراچی، 12 اور 13 اکتوبر کو لاہور، اور 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں خطابات کریں گے۔ ان کے یہ خطابات پیس ٹی وی چینل…
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انڈسٹری میں اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں اپنے ساتھی اداکار عماد عرفانی کے ساتھ برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک خصوصی انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر اور مختلف موضوعات پر بات کی۔ اداکارہ نے کہا کہ شوبز میں کئی بار ان پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے بال کٹوا لیں، کیونکہ لمبے بالوں کی وجہ سے اسٹائلنگ مشکل ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بتایا گیا…
کراچی: پاکستان کی معروف سُپر ماڈل مشک کلیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ مشک کلیم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ننھی پری کی آمد کا اعلان کیا۔ انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ، ان کے شوہر اور نومولود بیٹی کا ہاتھ دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش 13 ستمبر کو ہوئی ہے اور ان کا نام ‘عاریہ ضیاء’ رکھا گیا ہے۔ فیشن انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مشک کلیم کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا…