Author: Web Desk

کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ کے لیک پرچے کو جعلی قرار دیا ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کا پرچہ جعلی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پرچہ لیک ہونا ممکن ہی نہیں ہے اور شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ افواہوں میں نہ آئیں۔ ملک بھر میں ایک لاکھ 67 ہزار 77 امیدواروں نے 18 ہزار سے زائد نشستوں کے لیے اس امتحان میں حصہ لیا۔ پی ایم ڈی سی نے اس سال سندھ…

Read More

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 129 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر کے قریب تھا۔ دیر اور مالاکنڈ کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بجکر 21 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم، خوش قسمتی سے زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Read More

نایاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی کاروبار اور اسمگلنگ کے خلاف پنجاب حکومت کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ محکمہ جنگلی حیات نے تونسہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران نایاب نسل کا عقاب برآمد کیا، جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ پنجاب وائلڈلائف حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے یہ نایاب عقاب برآمد کیا ہے، اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم بیرون ملک نایاب پرندوں کی اسمگلنگ کے دھندے میں ملوث ہے۔ وائلڈلائف حکام نے بتایا کہ برآمد کیا…

Read More

لاہور: فیکٹری ایریا میں ایک طالب علم پر تشدد کرنے کے الزام میں اسکول کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر فیکٹری ایریا پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ طالب علم کے والد راحیل انور کی مدعیت میں پرنسپل رانا اسرار کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ایس پی اویس شفیق نے کہا کہ “قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، اور بچوں پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔” ایف آئی آر میں بیان کیا گیا ہے کہ…

Read More

پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز سمیت دیگر سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لئے کو آپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب میں دو ہزار ایکڑ پر بے موسمی پیاز اور ٹماٹر کی کاشت کا آغاز کیا جائے گا۔ اس کا مقصد 5 سے 10 کاشت کاروں پر مشتمل ویجیٹیبل فارمر گروپ کو بیج، کھاد، ڈرپ اریگیشن اور سولرائزیشن پر سبسڈی فراہم کرنا ہے۔ آف سیزن کاشت کے ذریعے پنجاب میں 6 ماہ تک پیاز اور ٹماٹر کی مقامی دستیابی سے مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ ہوگا۔ کہروڑ پکا، رحیم یار خان، وہاڑی اور راجن…

Read More

چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کے لئے جاری تعمیراتی کام میں تیزی آگئی ہے۔ آئی سی سی وفد کے دورے کے بعد اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں تیزی آئی ہے۔ انکلوژرز کے سامنے لگے جنگلے اتار دیے گئے ہیں اور خندق کی کھدائی بھی مکمل ہو چکی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری اپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے موقع پر پہنچے۔ انہوں نے انکلوژرز، باکسز، خندق اور بیسمنٹ میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور ہر کام کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت…

Read More

لاہور۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یروشلم پوسٹ نے عمران خان کا دوغلاپن بے نقاب کر دیا ہے۔اسرائیلی اخبار میں شائع ہونے والے آرٹیکل پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ یروشلم پوسٹ نے عمران خان کو ہم خیال شخص قرار دیا، جو اسرائیل سے معمول کے تعلقات چاہتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ آرٹیکل آنکھیں کھول دینے والا ہے، کیونکہ اس نے عمران خان کے دوغلے پن اور تضادات کو واضح کیا ہے۔اسی حوالے سے لیگی رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ آج پاکستان کو کمزور کیا جا رہا ہے اور یہ…

Read More

سابق کرکٹر و چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور شعیب اختر کی دوستی کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ حال ہی میں وہاب ریاض نے معروف کامیڈین تابش ہاشمی کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے قومی ٹیم کی خراب کارکردگی اور بورڈ کے فیصلوں پر تنقید کی۔ اس پروگرام میں انہوں نے ڈریسنگ روم کی کچھ مضحکہ خیز کہانیاں بھی شیئر کیں۔ وہاب نے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ نیوزی لینڈ کے دورے پر تھے، تو وہ سب کھلاڑی شعیب اختر کے کمرے میں…

Read More

کراچی ۔پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ یروشلم پوسٹ میں عمران خان کے بارے میں دیے گئے انکشافات افسوسناک ہیں۔اسرائیلی اخبار میں شائع ہونے والے آرٹیکل پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اسرائیل بانی پی ٹی آئی کی کھل کر حمایت کر رہا ہے اور یہ کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان دوبارہ اقتدار میں آتے ہیں تو انہیں فائدہ ہوگا۔اسرائیل اب کھیل کرسامنے آگیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ عمران خان ان کے لیے بہتر ہیں تو قوم کو اس پر غور کرنا…

Read More

راولپنڈی ۔ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے علی وزیر کے خلاف تھری ایم پی او کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق، پی ٹی ایم رہنما علی وزیر اس وقت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں نظر بند ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے انہیں پہلے 4 سے 19 ستمبر تک نظر بند رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد نئے احکامات کے تحت انہیں 4 اکتوبر تک نظر بند رکھا جائے گا۔علی وزیر کے وکلاء نے تھری…

Read More