راولپنڈی ۔ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے علی وزیر کے خلاف تھری ایم پی او کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق، پی ٹی ایم رہنما علی وزیر اس وقت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں نظر بند ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے انہیں پہلے 4 سے 19 ستمبر تک نظر بند رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد نئے احکامات کے تحت انہیں 4 اکتوبر تک نظر بند رکھا جائے گا۔علی وزیر کے وکلاء نے تھری ایم پی او کے احکامات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کر رکھا ہے، اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز 24 ستمبر کو نظر بندی کے احکامات کے خلاف درخواست پر سماعت کریں گے۔