- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔یہ 70 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا، جس میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے اور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے، اور پی ٹی آئی کی فریق بننے کی درخواست موجود تھی، جس پر پہلے فیصلہ…
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔یہ فیصلہ 70 صفحات پر مشتمل ہے، جسے جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔ اس میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے اور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔تفصیلی فیصلے میں 8 ججز نے دو ججز کے اختلافی نوٹ پر تحفظات کا اظہار کیا، جن میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔ انہوں نے 12 جولائی کے اکثریتی…
اسلام آباد: چینی صدر عزت مآب شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ایک خط ارسال کیا ہے۔یہ خط، پاک چین سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی ایک اہم علامت ہے۔خط میں چینی صدر نے کہا ہے کہ “آپ کی سالگرہ پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ پاکستان اور چین ہمیشہ کٹھن اور اچھے وقتوں کے شراکت دار رہے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر ہمیشہ بھروسہ کیا اور ساتھ دیا۔شی جن پنگ نے مزید کہا کہ “دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم ہوا…
لاہور: امریکی سفیر نے جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔لیگی ذرائع کے مطابق، امریکی سفیر ڈونلڈ اے بلوم جاتی امرا پہنچے، جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امریکی سفیر کا استقبال کیا۔ اس اہم ملاقات میں پاک-امریکا تعلقات کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال کے علاوہ سینئر صوبائی وزیر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شریک تھیں۔
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس کے خلاف درخواست دائر کر دی۔انہوں نے اپنی درخواست میں یہ مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس میرے اور پی ٹی آئی سے متعلق کسی بھی معاملے میں شامل نہ ہوں۔ذرائع کے مطابق، سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس آج شام چار بجے منعقد ہوگا۔ صدارتی آرڈیننس کے بعد جسٹس امین الدین خان تین رکنی کمیٹی میں شامل ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ بھی کمیٹی کے اراکین ہیں۔اجلاس کے ایجنڈے میں آرٹیکل 63 اے کے حوالے…
اسلام آباد: نیب کی 25 سالہ تاریخ میں سب سے بڑی بالواسطہ ریکوری کی گئی ہے، جس کے تحت ایک منصوبے سے قومی خزانے کو 168.5 ارب روپے کی بچت ہوئی۔ نیب خیبرپختونخوا نے انٹرنیشنل کورٹ آف آربیٹریشن میں کنٹریکٹرز کے 31.5 ارب روپے کے دعویٰ کو بھی خارج کروا دیا ہے۔ نیب نے 2018 میں بی آر ٹی پشاور کے کنٹریکٹ کے حوالے سے غیر قانونی ایوارڈنگ، سرکاری فنڈز میں بے قاعدگی اور جعلی پرفارمنس گارنٹی کے الزامات کی تحقیقات شروع کی تھیں، اور اب ان تحقیقات کی تکمیل کے بعد قوم کے 168.5 ارب روپے کی بچت کی…
لندن۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام نے انتشاری سیاست کو مسترد کرتے ہوئے معاشی پالیسیوں میں بہتری کو اہمیت دی ہے۔انہوں نے ملکی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مہنگائی میں کمی، اپنے مسائل کے حل اور معاشی بہتری کی طلب کر رہے ہیں۔ جلسوں کے لیے لوگوں کو جمع کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے ان کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلسے 2028ء میں کریں گے، لیکن اس وقت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کے لیے محنت کرنا ضروری ہے۔وزیراعظم نے مزید…
اسلام آباد۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صیہونی لابی عمران خان کو دوبارہ پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے سابق وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کی اور اسرائیلی اخبار “یروشلم پوسٹ” میں شائع مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں اسرائیل کا حامی قرار دیا۔احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی لابی کے مطابق عمران خان پاکستان میں اسرائیلی مفادات کے لیے واحد قابل قبول شخصیت…
کراچی۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مزید برقرار نہیں رہ سکتی، فوری طور پر صاف اور شفاف انتخابات منعقد کیے جائیں۔اتوار کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا حیدری نے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں حکومتی اختیار نہیں، سندھ کے کچے میں روزانہ ڈاکو لوگوں کو اغوا کرتے ہیں، اور بلوچستان میں قومی شاہراہیں بلا روک ٹوک بند کی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 2018 اور 2024 کے جعلی انتخابات نے مستحکم حکومتیں قائم نہیں کیں، انتخابات میں بدعنوان افراد کو مسلط…
پشاور: سوات میں پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سوات مالم جبہ روڈ پر بم حملے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ جہان آباد کے مقام پر ہوا جس کے نتیجے میں میں کانسٹیبل برہان شہید اور تین اہلکار سرزمین، حسین گل اور امان اللہ زخمی ہو گئے اور پولیس موبائل کو بھی کافی نقصان پہنچا۔اس قافلے میں بوسنیا، روس، ویتنام، ایتھوپیا، روانڈا، زمبابوے، انڈونیشیا، ازبکستان، ترکمانستان، قازقستان اور پرتگال کے سفارت کار شامل تھے۔ تمام سفارت کار مکمل طور پر محفوظ رہے۔پولیس وین پر بم دھماکے میں…