- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ایس بی سی اے کے رولز نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر رولز موجود نہیں تو ان پر عملدرآمد کیسے ہو رہا ہے؟ جسٹس صلاح الدین پنہور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایس بی سی اے کے رولز مرتب نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ اس دوران سرکاری وکیل نے بتایا کہ رولز کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے اور کچھ وقت درکار ہے تاکہ متعلقہ اتھارٹی کے ساتھ مل کر اسے مکمل کیا جا سکے۔ عدالت نے سوال کیا کہ جب رولز ہی…
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم، جس کی قیادت کپتان فاطمہ ثناء کر رہی ہیں، آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لاہور ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہو گئی ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم دو وارم اَپ میچ کھیلنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پہلا وارم اَپ میچ 28 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف اور دوسرا 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلا جائے گا۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، جبکہ اتوار 6 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ مقابلہ ہو گا۔…
راولپنڈی ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے بارے میں میرا نقطہ نظر اب بھی وہی ہے کہ فلسطین میں انسانی نسل کشی ہو رہی ہے۔ اسرائیلی آرٹیکل میں میری تعریف کی گئی ہے، لگتا ہے انہیں انگریزی سمجھنے میں دشواری ہے؟اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل سے پروپیگنڈا جاری ہے اور اسرائیلی اخبار کا حوالہ دیا جا رہا ہے کہ میں اسرائیل کے تعلقات کا سب سے بڑا حامی ہوں۔ آرٹیکل میں میری تعریف کی گئی ہے، مگر ان لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ…
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر جسٹس منصور علی شاہ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا تو ملک میں لانگ مارچ ہونا چاہیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وکلا اس وقت پاکستان میں متحد ہیں اور آئینی ترمیم کی کوششیں انتہائی خطرناک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال میں آئینی ترمیم کو روکا جانا چاہیے، اور وکلا کسی صورت اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ فواد چوہدری نے عمران خان کی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس…
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ وہ چاہت فتح علی خان جیسے لوگوں کو وائرل کرنے والوں سے مایوس ہیں۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کامیڈین تابش ہاشمی کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں کیا، جہاں انہوں نے چاہت فتح علی خان کی شہرت اور موسیقی کے حوالے سے بات کی۔ بشریٰ انصاری نے وائرل کلچر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ لوگ کس طرح کی چیزوں کو مشہور کر رہے ہیں۔ چاہت فتح علی خان، جو اپنی منفرد آواز اور ماضی کے مقبول گانوں…
پشاور: خیبر پختونخوا میں ملیریا کی وبا نے خطرناک صورت حال اختیار کر لی ہے، جہاں 9 ماہ کے دوران 54 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبائی مشیر صحت احتشام علی نے اس صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز) کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ملیریا کنٹرول کے اقدامات کریں۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق، سب سے زیادہ ملیریا کیسز ضلع خیبر سے 10 ہزار رپورٹ ہوئے ہیں۔ شانگلہ میں 6 ہزار، بٹگرام میں 3 ہزار، ڈی آئی خان…
اسلام آباد: سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی نے کمرشل بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے کے معاملے پر اسٹیٹ بینک سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ اجلاس کے دوران، چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے اسحاق ڈار کے 2022 کے بیان کا حوالہ دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بینکوں نے عوام کے پیسے سے یہ رقم کمائی ہے اور یہ پیسہ عوام کو واپس ملنا چاہیے۔ انہوں نے اقتصادی امور کے حکام کو ہدایت کی کہ یہ رقم بینکوں سے ریکور کی جائے۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پوچھا کہ کیا مہنگے…
ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور فلمساز راج کپور نے اپنی پوتی کرشمہ کپور کی پیدائش پر ایک دلچسپ شرط رکھی تھی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کرشمہ کی والدہ ببیتا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 1974 میں کرشمہ کی پیدائش کے وقت پورا کپور خاندان اسپتال میں موجود تھا۔ اس دوران راج کپور نے شرط رکھی کہ اگر ان کی پوتی کی آنکھیں نیلی ہوں گی تو وہ اسے دیکھنے اسپتال آئیں گے۔ ببیتا نے کہا کہ ہم نے شکر ادا کیا کہ کرشمہ کی آنکھیں اپنے دادا راج کپور کے جیسی نیلی تھیں۔ کرشمہ نے…
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملکی قرضوں میں کمی کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا ہے، جس کے تحت 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، یہ ڈیبٹ مینجمنٹ پلان اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کو کم کرنے پر مرکوز ہے۔ حکومت کی منصوبہ بندی ہے کہ وہ بیک وقت قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پیدا کرے گی اور زیادہ سے زیادہ رعایتی بیرونی فنانسنگ کو متحرک کرے گی۔ حکومت عالمی قرضوں کے تحت جاری کثیر الجہتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے ساتھ…
کولمبو: سری لنکا کے نومنتخب صدر انو را کمارا نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا، جبکہ وزیراعظم دنیش گناواردینا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، دنیش گناواردینا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے 22 جولائی 2022 کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا، جب ملک شدید مالی اور سیاسی بحران کا شکار تھا اور ڈیفالٹ کر چکا تھا۔ اس دوران عوام نے صدارتی محل اور پارلیمان میں دھاوا بول دیا تھا، جس کی وجہ سے پیٹرول، خوراک، اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑا۔ صدر…