اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر جسٹس منصور علی شاہ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا تو ملک میں لانگ مارچ ہونا چاہیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وکلا اس وقت پاکستان میں متحد ہیں اور آئینی ترمیم کی کوششیں انتہائی خطرناک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال میں آئینی ترمیم کو روکا جانا چاہیے، اور وکلا کسی صورت اس کی اجازت نہیں دیں گے۔
فواد چوہدری نے عمران خان کی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اس وقت سب سے زیادہ مقبول رہنما ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وکلا کی مناسب نمائندگی نہیں کی جا رہی اور موجودہ اسمبلی عوام کی صحیح نمائندگی نہیں کر رہی۔