Author: Web Desk

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی، زراعت، کان کنی، انسانی وسائل اور سائبر سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے 2.2 ارب ڈالر مالیت کی 27 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کے مطابق، اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں دونوں ممالک کے وفد نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، اور سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح بھی موجود تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی،…

Read More

کراچی: کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پر ای گیٹس منصوبے کے ٹینڈر کی تاریخ میں تیسری بار توسیع کر کے 25 اکتوبر کردی گئی۔ذرائع کے مطابق، کراچی کے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر بڑے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی تنصیب کے لیے بولی جمع کرانے کی ابتدائی تاریخ 10 اگست تھی، جسے 15 اکتوبر تک توسیع دی گئی۔ اب ایک بار پھر ای گیٹس منصوبے کے لیے ٹینڈر کی تاریخ 25 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس منصوبے پر تقریباً 2 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہوگی۔

Read More

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے تیرہویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔یہ میچ شارجہ میں گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جہاں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے 104 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 12.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں بنگلادیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنا سکی۔رواں ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں اپنے تین، تین میچ کھیل چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو…

Read More

اسلام آباد: قائداعظم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبہ کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے بوائز ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔یہ تصادم پختون کونسل اور پنجاب سٹوڈنٹس کونسل کے درمیان ہوا، جو یونیورسٹی کے ہاسٹل میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے انتظامات بڑھا دیے ہیں اور طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ زخمی طلبہ کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو بمبئی ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے جاری کردہ بے دخلی کے نوٹسز پر عبوری حکم دے دیا ہے، جس کے تحت ان کے ممبئی کے جھو میں موجود گھر اور پونا کے پاونا ڈیم کے قریب فارم ہاؤس کی بے دخلی روک دی گئی ہے۔یہ نوٹسز ایک مبینہ کرپٹو پونزی اسکیم کے سلسلے میں تحقیقات کے دوران جاری کیے گئے تھے، جس میں شلپا اور راج کندرا کے اثاثے عارضی طور پر منسلک کیے گئے تھے۔…

Read More

میڈرڈ: اسپین کے سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے اگلے ماہ شیڈول ڈیوس کپ کے بعد ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 38 سالہ نڈال نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اپنے کیریئر کا اختتام ڈیوس کپ کے ساتھ کریں گے۔ انہوں نے ٹینس کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ واقعی، گزشتہ دو سال میرے لیے مشکل رہے ہیں، اور مجھے نہیں لگتا کہ میں کھل کر کھیل پاؤں گا۔ یہ فیصلہ میرے لیے مشکل تھا، لیکن…

Read More

پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے تنازعات میں رہنے والے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر وضاحت کی ہے۔ نادیہ حسین کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے خلیل الرحمٰن قمر کو “ذلیل” کہا۔ اس حوالے سے نادیہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ “میں ذلیل کہنا چاہتی تھی لیکن غلطی سے خلیل کہہ دیا۔” جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے ‘خلیل’ کیوں کہا، تو انہوں نے بے نیازی سے جواب دیا کہ “کیوں کہ وہ لفظ خلیل سے میچ کرتا تھا۔”…

Read More

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے ایک نجی چینل کے مارننگ شو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر نے شادی کے بعد انہیں شوبز میں کام کرنے سے روکا تھا۔ سعدیہ امام طویل عرصے تک شوبز سے دور رہیں، لیکن حالیہ سالوں میں وہ ٹی وی پروگراموں اور شوبز کی تقریبات میں دوبارہ نظر آنے لگی ہیں۔ قبل ازیں، 2020 میں ایک انٹرویو میں انہوں نے شوبز چھوڑنے کی خبروں کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ نہ تو انہوں نے شوبز کو چھوڑا ہے اور نہ ہی ان کے شوہر نے انہیں روکا ہے۔…

Read More

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنا جدید اے آئی امیج جنریٹر، جسے ‘امیجن 3’ کا نام دیا گیا ہے، تمام صارفین کے لیے متعارف کروا دیا ہے۔یہ ٹول تصاویر میں حقیقت کو بہتر طور پر پیش کرنے، ہدایات کی درست پیروی کرنے اور تصویر میں موجود عناصر کو کم سے کم متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔امیجن 3 صارفین کو تفصیلی، رنگین اور کم سے کم خامیوں والی تصاویر تخلیق کرنے میں مدد فراہم کرے گا، اور یہ کلاسیکی آؤٹ لائنز سے لے کر جدید آرٹ تک مختلف اسٹائلز کی حمایت کرتا ہے۔کمپنی نے یہ جنریٹر تمام گوگل صارفین کے…

Read More

ممبئی: مشہور بہنوں کرشمہ کپور اور کرینہ کپور خان پہلی بار نیٹ فلکس کے کامیڈی شو “دی گریٹ انڈین کپل شو” میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔شو کے دوران دونوں بہنوں نے اپنی زندگی، بالی وڈ، اور خاندان سے متعلق دلچسپ کہانیاں سنائیں، جنہوں نے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔ کپل شرما نے ان سے زندگی کے کئی دلچسپ پہلوؤں پر بات چیت کی اور بالی وڈ میں ان کے سفر کی یادیں تازہ کیں۔اس دوران، کرینہ نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ ان کی بڑی بہن کرشمہ کا ایک وقت میں سلمان خان پر کرش تھا، جس…

Read More