پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے ایک نجی چینل کے مارننگ شو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر نے شادی کے بعد انہیں شوبز میں کام کرنے سے روکا تھا۔
سعدیہ امام طویل عرصے تک شوبز سے دور رہیں، لیکن حالیہ سالوں میں وہ ٹی وی پروگراموں اور شوبز کی تقریبات میں دوبارہ نظر آنے لگی ہیں۔
قبل ازیں، 2020 میں ایک انٹرویو میں انہوں نے شوبز چھوڑنے کی خبروں کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ نہ تو انہوں نے شوبز کو چھوڑا ہے اور نہ ہی ان کے شوہر نے انہیں روکا ہے۔
لیکن اب انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے شوہر عدنان حیدر نے اپنی انا کی بنا پر انہیں شوبز میں کام کرنے سے منع کیا۔
مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے سعدیہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والی مشکلات اور شادی سے پہلے اور بعد کی صورتحال پر گفتگو کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ شوبز میں مزید کام کرنا چاہتی تھیں اور ان میں ٹیلنٹ موجود تھا، مگر ان کے شوہر کی انا کی وجہ سے انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں ملی۔
سعدیہ نے شادی کے بعد کام کرنے کی خواہش رکھنے والی خواتین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایک خاص ذہنیت موجود ہے جسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، اور یہ تبدیلی ٹی وی پروگرامز اور دیگر ذرائع سے ممکن ہے۔