Author: Web Desk

واشنگٹن: امریکا کے نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹماسفیئرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) نے خبردار کیا ہے کہ ایک شدید شمسی طوفان زمین کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے حالیہ طوفانوں کی شدت سے زیادہ توانائی کے گرڈ متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔یہ انتباہ اس ہفتے کے آغاز میں سورج سے خارج ہونے والی توانائی کی نگرانی کے بعد جاری کیا گیا۔ یہ طوفان عارضی طور پر توانائی اور ریڈیو سگنلز میں خلل ڈال سکتا ہے۔این او اے اے نے پاور پلانٹس اور زمین کے مدار میں موجود اسپیس کرافٹس کے آپریٹرز کو حفاظتی اقدامات کرنے کی تنبیہ…

Read More

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع میں مزید اضافے کی سمری تیار کر لی ہے۔سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ آئل کمپنیوں کا منافع 1.35 روپے کے اضافے کے ساتھ 9.22 روپے فی لیٹر کر دیا جائے، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر منافع کو 7.87 روپے سے بڑھا کر 9.22 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اس کے علاوہ، پیٹرول پمپس کا منافع 1.40 روپے کے اضافے سے 10.04 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ موجودہ وقت میں ڈیزل اور پیٹرول پر مارجن 8.64 روپے فی…

Read More

کراچی: پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024 کا سالانہ نظامِ ادائیگی کا جائزہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق ڈیجیٹل ذرائع کی بڑھتی ہوئی دستیابی سے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2024 میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حصہ مالی سال 23ء کے مقابلے میں 8 فیصد بڑھ کر 84 فیصد تک پہنچ گیا۔ریٹیل ڈیجیٹل ادائیگیوں میں تقریباً 35 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت 403 ٹریلین سے بڑھ کر 547 ٹریلین روپے ہو گئی۔ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد، موبائل…

Read More

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں 75 فیصد تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، ملک کے 42 بڑے شہروں کی جائیداد کی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے اور نظرثانی شدہ نئی قیمتوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔ جائیداد کی قیمتوں کا تعین فیئر مارکیٹ ویلیو اور مقام کے مطابق کیا گیا ہے۔اگلے مرحلے میں مزید 15 شہروں کی غیر منقولہ جائیداد کی نئی قیمتوں کو بھی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

Read More

اسلام آباد: خیبر پختونخوا ہاؤس کو ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔خیبر پختونخوا حکومت نے عدالتی حکم عدولی کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز کے پی ہاؤس کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے تحت متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کو نظرانداز کیا گیا ہے اور اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ فریقین عدالتی حکم پر عمل کرنے کے پابند…

Read More

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارت کے معروف پنجابی ریپر ہنی سنگھ نے اپنے نئے گانے کا اعلان کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ہنی سنگھ اور مہوش حیات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ہنی سنگھ پنجابی ریپ گاتے ہوئے مہوش کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور ’’سہیلی کراچی‘‘ کہتے ہیں، جس پر مہوش حیات شرما رہی ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں دونوں کے آبائی شہروں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’’کرمپورا کا کراچی سے تعلق، کچھ خاص آنے والا ہے‘‘۔ہنی سنگھ نے اپنی بیماری کی وجہ سے اچانک…

Read More

ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل شکستوں کے باعث ریڈ بال ٹیم کے کپتان شان مسعود کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں تاریخی شکست کے بعد شان مسعود کا بطور کپتان مستقبل خطرے میں ہے۔ ممکنہ طور پر انہیں اسی سیریز میں کپتانی سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں اننگز کی شکست کے نتیجے میں شان مسعود کی قیادت میں قومی ٹیم ایک بھی فتح حاصل نہیں کر سکی۔ قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف تین، کمزور حریف بنگلادیش کے خلاف تین ہوم میچز اور اب…

Read More

کراچی: بحیرہ عرب کے اوپر جنوب مشرق کی سمت میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، کراچی کے جنوب مشرق میں تقریباً 1000 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک کم دباؤ کا علاقہ تشکیل پا گیا ہے۔ سازگار ماحولیاتی حالات کے باعث یہ نظام اگلے دو سے تین روز میں ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان رکھتا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ سسٹم شمال مغرب کی جانب بڑھے گا۔فی الحال پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کے اس موسمی نظام سے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی اس سسٹم کی نگرانی کر رہا…

Read More

اسلام آبا د۔آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے لئے پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعہ کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے اپنے مسودے شیئر کر دیئے جبکہ تحریک انصاف نے بانی چیئرمین سے ملاقات اور منظوری تک کسی بھی مسودے کی حمایت یا مخالفت کی معذوری ظاہر کردی،دوسری طرف مولانا فضل الرحمن نے اپنے موقف میں لچک دکھاتے ہوئے واضح کیا کہ وہ حکومتی مسودہ اپوزیشن کی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کریں گے اور اس کے بعد اپنا موقف دیں گے تاہم ابھی آئینی مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تاریخ حتمی تعین نہیں ہوا…

Read More

پاکستان کے سینئر لیجنڈری اداکار عابد کشمیری 74 سال کی عمر میں مختصر بیماری کے بعد انتقال کر گئے۔مرحوم کے انتقال کی خبر ان کی بیٹی نے دی، جس میں انہوں نے بتایا کہ عابد کشمیری کچھ عرصے سے بیمار تھے۔ مرحوم کے پیچھے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔عابد کشمیری 4 مئی 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سیکڑوں ٹی وی ڈراموں، اسٹیج اور فلموں میں شاندار کام کیا اور اپنی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری کے سبب شائقین کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل کیا۔انہیں 1988 میں فلم ’’بازار حسن‘‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کے لیے…

Read More