ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے تیرہویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
یہ میچ شارجہ میں گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جہاں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے 104 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 12.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں بنگلادیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنا سکی۔
رواں ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں اپنے تین، تین میچ کھیل چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو دو میچز میں کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بنگلا دیش صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے اور دو میں ناکامی ہوئی۔